Maktaba Wahhabi

62 - 62
تبصرہ کتب مولانا عبد الوکیل علوی تذکارصالحات مؤلف :جناب طالب ہاشمی طابع:البدر پبلی کیشنز ،اُردو بازار،لاہور صفحات:۵۰۰ قیمت:۱۵۰ روپے جناب محمد یونس طالب الہاشمی دورِ حاضرکے ان دانشور اہل قلم میں سے ہیں جنہیں اللہ تعالیٰ نے ایسی صلاحیت اور اہلیت سے نوازا ہے جس کے ذریعہ موصوف اپنی بات کو قارئین کے دل ودماغ میں اُتارنے میں کامیاب ہو جاتے ہیں ۔اللہ تعالیٰ نے ان کو درد مند دل سے بھی نوازا ہے ، اسی درد مندی کی وجہ سے وہ ہمیشہ اُمت ِمسلمہ کی ان ممتاز شخصیات کے حالاتِ زندگی جمع کرنے میں مصروف ومشغول رہتے ہیں جو بھلائی اور خیر کا منبع وسرچشمہ ہیں جن کے حسن اخلاق وکردار کی عملی مثالیں اور نظیریں ہماری دُنیوی زندگی کو راہِ راست پر استوار کر کے اُخروی زندگی سنوار سکتی ہیں ۔ جناب طالب الہاشمی نے تاریخ اسلام کی باکمال خواتین کے معمولاتِ شب وروز کو ایسے اُسلوب اور رنگ میں پیش کیا ہے جس نے دورِ حاضر کی عورت کی ذہنی اور فکری تربیت کے در کھول دیئے ہیں ۔ اس سے پہلے اس نوعیت کی کتابوں میں سیرت فاطمہ الزہرا رضی اللہ عنہا لخت ِجگر رسول ہاشمی علیہ الصلوٰۃ والسلام اور تاریخ اسلام کی چار سو با کمال خواتین وغیرہ کتابیں مقبولیت ِعام کا درجہ حاصل کر چکی ہیں ۔ ’تذکارِ صالحات‘ بھی اسی سلسلہ کی ایک تازہ کاوش ہے جس میں موصوف نے اسلام کے ابتدائی دور سے لے کر زمانۂ حال تک کی ۱۷۵ خواتین کے زندگی کے حالات وواقعات بلا کسی امتیاز واختصاص ایسے انداز میں کتابی صورت میں محفوظ کر دیئے ہیں جسے پڑھ کر قاری داد دیے بغیر نہیں رہ سکتا ۔ ہاشمی صاحب نے اس کتاب کو چار حصوں میں تقسیم کیا ہے ۔پہلے حصے کا عنوان
Flag Counter