Maktaba Wahhabi

43 - 62
اسلام اور عیسائیت تحریر :ڈاکٹرمانع رحمۃ اللہ علیہ بن حماد الجہنی٭ مترجم: محمد اسلم صدیق٭ افریقہ میں عیسائیوں کی مشنری سرگرمیاں اسلام اور کفر کی کشمکش صدیوں سے چلی آرہی ہے ۔مسیحی یورپ اس دشمنی میں سب سے پیش پیش ہے۔ اس نے اسلام کے خلاف طرح طرح کے منصوبے بنائے، ہر طرح کے حربے استعمال کئے، حتیٰ کہ اپنی معصوم بیٹیوں کو گناہ کی تربیت دی اور ان کی عصمتیں داؤ پر لگائیں ۔ زروجواہرات، شراب اور دلکش لڑکیوں کے ذریعے مسلمان قوم میں غداری کا بیج بویا، خانہ جنگی کرائی اور پھر صلیبی فوجیں طوفان کی طرح پھیل گئیں ۔ صلیبی جنگیں تاریخ انسانی کا سیاہ ترین باب ہیں ۔اس دور میں انسانیت جس ذلت سے دوچار اورجس مصیبت میں گرفتار ہوئی، اس سے پہلے کبھی نہ ہوئی تھی اور اسلام کی تاریخ میں اس سے زیادہ نازک وقت اور خطرہ کی گھڑی کبھی نہ آئی تھی۔ہر طرف مسلمانوں کا قتل عام کیا ٭ اس مضمون کے مصنف شیخ ڈاکٹر مانع بن حماد الجہنی سعودی عرب کی ممتاز تحریکی شخصیت تھے۔آپ ۵/اگست ۲۰۰۲ء کو سعودی عرب ، ریاض میں ایئر پورٹ جاتے ہوئے کار حادثہ میں انتقال فرما گئے۔ موصوف سعودی عرب کے شہر طائف میں پیدا ہوئے، ابتدائی تعلیم کے بعد جامعۃ الملک السعود اور امریکی جامعات سے ایم اے اورپی ایچ ڈی کی ڈگری حاصل کی۔بعد ازاں جامعۃ الملک السعود میں ہی تدریس کے فرائض انجام دیتے رہے۔ موصوف ایک محقق عالم، مبلغ اوربلند پایہ ادیب تھے ۔ عربی کے علاوہ انگریزی زبان پربھی عبور حاصل تھا ۔دعوتی مجلات میں متعدد مقالات کے علاوہ کئی کتب تالیف کیں ،مغربی ممالک میں اسلام کی اشاعت میں اہم کردار ادا کیا۔ موصوف سعودی عرب کے معروف دعوتی ادارے الندوۃ العالمیۃ للشباب الإسلامي WAMY کے سیکرٹری جنرل اور بعدازاں اس کے چیئرمین رہے ۔ اُنہیں سعودی عرب کی مجلس شوریٰ کا ممبر بھی نامزد کیا گیا تھا ۔ اللہ تعالیٰ موصوف کی دینی خدمات کو قبول کرے اور انہیں اعلیٰ علیین میں جگہ عطا فرمائے۔ (موصوف کے تفصیلی حالات دیکھئے :ترجمان القرآن ،ستمبر ۲۰۰۲ئ) ٭ خریج جامعہ لاہور الاسلامیہ ، رکن شعبۂ ترجمہ مجلس التحقیق الاسلامی، لاہور
Flag Counter