اور تم بے بسی سے یہ تماشا دیکھ رہے ہو۔ دشمن اپنا الاؤ لشکر لے کر چہار سو تم پر یلغار کررہا ہے اور تم بلی کو دیکھ کر آنکھیں بند کرلینے والے کبوتر کی طرح دشمن کا تر نوالہ بننے کے لئے بالکل تیار بیٹھے ہو۔ اٹھو اپنے دین کے دفاع کا فریضہ انجام دو اور سب مل کر دشمنوں کی تدبیریں ناکام کردو۔ آج دین کو ہماری قربانیوں اور عزمِ صمیم کی ضرورت ہے، جو یقینا ہمارے لئے اللہ کی نصرت کا سبب ہوں گی۔ وقت آگیا ہے کہ ہم اپنے کھوئے ہوئے اسلامی تشخص کو واپس لینے کے لئے اپنے قدموں کو تیز کریں او راللہ کے سامنے دست بہ دعا ہوں کہ وہ ہمارے لئے ہدایت کا وہ معاملہ مستحکم کردے ،جس میں اہل طاعت عزت سے سرخرو ہوتے ہیں اور نافرمان اور کافر ذلت سے دوچار ہوتے ہیں ۔ واللہ غالب علے أمرہ ولکن اکثر الناس لا یعلمون ۔ القرآن او راللہ کو جو معاملہ کرنا ہوتا ہے وہ کرکے رہتا ہے، لیکن اکثر آدمی ایسے ہیں جو نہیں جانتے!! [لندن سے شائع ہونے والے معروف عربی مجلہ ’البیان‘ کے شمارہ ۱۵۳سے ماخوذ] نوٹ : آئندہ شمارہ میں عراق میں حالیہ امریکی تسلط کے بعد عیسائی مشنریوں کی بڑھتی سرگرمیوں کا جائزہ شائع ہو گا۔ |