٭ بالواسطہ وسائل: عیسائی مشنریوں کے خفیہ اوربالواسطہ ذرائع بے شمار ہیں ۔ طوالت کے اندیشہ کے پیش نظر ہم اہم ذرائع کو نہایت ا ختصار سے ذکر کریں گے او ران کے حقائق سے پردہ اٹھائیں گے : 1. طب (ہنگامی حالات اور انسانی آلام سے فائدہ اٹھانا) :یہ حقیقت ہے کہ ایک دکھی انسان اپنے دکھ سے نجات حاصل کرنے کے لئے پسندیدہ سے پسندیدہ شے بھی قربان کرنے کے لئے تیار ہوجاتا ہے۔ جب وہ اپنے کسی قریبی یا اپنے لخت ِجگر کو کسی مصیبت یا بیماری میں مبتلا دیکھتا ہے تو اس کی آنکھوں میں اپنے لخت ِجگر، اپنی ماں اور اپنی شریک ِحیات بیوی کی شفا یابی کے مقابلے میں دنیا کی ہر چیز حقیر ہوجاتی ہے۔ عیسائی مشنریوں نے اس انسانی کمزوری کا خوب استحصال کیا۔ انہوں نے انسانی طبیعت کے قفل میں ٹھیک چابی لگائی او راپنے مقاصد کی تکمیل کے لئے طب کے پیشہ پر مکمل کنٹرول حاصل کرلیا۔ اس بات کی سب سے بڑی دلیل ان کا یہ کہناہے : ’’ جہاں انسان ہوں گے، وہاں بیماریاں بھی ہوں گی۔ اور جہاں بیماریاں ہوں گی ضروری ہے کہ وہاں ڈاکٹرکی ضرورت بھی پڑے گی۔ اور جہاں ڈاکٹر کی ضرورت ہوگی وہاں مسلمانوں کو عیسائی بنانے کا اچھا موقع ہے۔‘‘ (التبشیر والاستعمار: ص ۵۹) اس مقصد کے لئے مشنری ڈاکٹروں نے سوڈان کے شہر ’ناصرہ‘ میں اپنے کلینک کھولے۔ یہ لوگ اس وقت تک کسی مریض کا علاج نہیں کرتے جب تک مریض یہ اعتراف نہ کرے کہ اس کو شفا دینے والا یسوع مسیح ہے۔ (ایضاً : ص۶۲) ان عیسائی مشنریوں کا طریقہ کار یہ ہے کہ وادیٔ نیل میں ان کے تین جہازپھرتے رہتے ہیں ، جنہیں وہ بطورِ سٹریچر استعمال کرتے ہیں اور ڈاکٹر کے آنے سے کافی وقت پہلے اس کی آمد کا اعلان کردیتے ہیں ۔مصیبت کے مارے لوگ دھڑا دھڑ اپنے مریضوں کو لاکر ان جہازوں میں سوار کردیتے ہیں او را س کے بعد ڈاکٹر کی آمد کا انتظار کرنے لگتے ہیں ۔ اسی دوران ایک مشنری کھڑا ہو کر عیسائیت کی تبلیغ شروع کردیتا ہے۔ سورج کی گرمی اور انتظار کی اذیت اٹھانے والے ان مریضوں کی آہیں اور سسکیاں ان کے ضمیر میں ذرا بھی خلش پیدا |