Maktaba Wahhabi

50 - 62
٭ افریقہ کے ۳۸ ممالک میں تبشیری مشنوں کی حالیہ تعداد1,11,000ہے۔ ان میں بعض مشنوں کے پاس باقاعدہ ہیلی کاپٹر ہیں ، جن کی مدد سے خانہ جنگی کے دوران نرسوں اور ادویات کو منتقل کرنے کا کام لیا جاتا ہے۔ ٭ ۱۴۱۶ھ بمطابق ۱۹۹۵ء میں افریقہ میں عیسائی مشنریوں کے پاس ۵۲ ریڈیو ا سٹیشن اور مسلمانوں کے پاس صرف ایک ریڈیو اسٹیشن تھا۔ ٭ ۱۹۸۵ء بمطابق ۱۴۰۶ھ میں افریقہ میں عیسائی مشنریوں کی تعداد ایک لاکھ ۱۳ ہزار تھی،جو تعلیمی میدان میں ۵۰/لاکھ طلبا کے تعلیمی اخراجات اٹھائے ہوئے ہے۔ ٭ عیسائی مشنوں کی طرف سے قائم کردہ ہسپتالوں اور ڈسپنسریوں کی تعداد ۱۶۰۰ ہے۔ ٭ عیسائی مشنریوں کے لئے مالی تعاون کی مقدار بڑھا کر ۳۵ ہزار ملین ڈالر سالانہ کردی گئی ہے۔ ٭ لاہوتی (مذہبی) مدارس جہاں مشنری اور پادری تیار کئے جاتے ہیں ، ان کی تعداد ۵۰۰ تک پہنچ گئی ہے اور براعظم افریقہ کے گوشہ گوشہ میں کام کرنے والے بیس ہزار کلیسائی انسٹیٹیوٹ اس کے علاوہ ہیں ،جو تمام کے تمام عیسائی مشنری تیار کر نے میں سرگرمِ عمل ہیں ۔ اور ہر سال معقول تعداد ان اِداروں سے فارغ ہو تی ہے۔ ٭ ۱۹۸۵ء میں پوپ نے مغربی افریقہ کا دورہ کیا اور وہاں اس نے مراکش کے تجارتی شہر کاسا بلانکاکے ایک وسیع میدان میں ۸۰ ہزار مسلم نوجوانوں سے خطاب کیا اور ابیدجان Abidijan میں واقع’اسقف اعظم پولس چرچ‘ کا افتتاح کرتے ہوئے بطورِ برکت سب سے پہلی نماز پڑھی ۔ ویٹی کن کے بعد یہ عیسائیوں کا سب سے بڑا چرچ ہے، جہاں آٹھ ہزار افراد بیک وقت عبادت کر سکتے ہیں ۔ ٭ ۱۹۸۰ء میں افریقہ کے ۱۴ ممالک میں عیسائی مشنریوں کے داخلہ پر پابندی تھی۔ لیکن ۱۹۹۹ء میں صرف تین افریقی ممالک ایسے رہ گئے،جو عیسائی مشنریوں کو اپنے ممالک میں داخل ہونے سے روکتے ہیں ۔ ٭ ۱۹۰۰ء میں افریقہ میں عیسائیوں کی تعداد ۱۰ فیصد تھی ،لیکن ۱۹۹۰ء میں یہ تعداد بڑھ کر
Flag Counter