کیا ۔اس کے بعد یورپی مشنری تنظیموں کے لئے افریقہ کے دروازے کھل گئے اور انہوں نے افریقہ کے غربت وافلاس کی چکی میں پسے ہوئے افراد کو اپنی تبشیری سرگرمیوں کا ہدف بنایا ۔ (نہضۃ أفریقیا:ص ۱۱۰) تبشیری سرگرمیوں کے دائرہ کار کی وسعت اور مضبوط وسائل اس وقت ہم دیکھ رہے ہیں کہ عیسائی مشنریوں کی سرگرمیاں اور ان کے وسائل کی قوت کس قدر زیادہ ہے اور دیگر کافر ممالک کس قدر ان کو سپورٹ کرتے رہے ہیں ،جب کہ ا س کے بالمقابل مسلم داعیوں کے پاس وسائل کی قلت ہے۔مسلمان حکومتوں کی اس معاملے میں بے بسی او رکمزوری ہمارے لئے لمحہ فکریہ ہے۔ ان سطور میں ہم عیسائی مشنریوں کی تبشیری سرگرمیوں کے متعلق چند اعدادوشمار اور حقائق بیان کرتے ہیں ، جس سے ہمارا مقصد عیسائیوں کے گھناؤنے منصوبوں کو واشگاف کرنا اور مسلمانوں کو دعوتِ فکر دینا ہے کہ وہ بھی اپنے تمام تر وسائل کو بروئے کار لا کر اپنے دین کے دفاع اور اس کی نشرواشاعت کا فریضہ انجام دیں ۔ ہم انہیں یہ خوشخبری دیتے ہیں کہ ان کی کوششیں بارآور ثابت ہوں گی اور کافروں کی تمام تدبیریں اُلٹی پڑیں گی، کیونکہ ربّ العزت کا فرمان ہے: : ﴿إنَّ الَّذِیْنَ کَفَرُوْا یُنْفِقُوْنَ اَمْوَالَھُمْ لِیَصُدُّوْا عَنْ سَبِیْلِ اللّٰہِ فَسَیُنْفِقُوْنَھَا ثُمَّ تَکُوْنُ عَلَیْھِمْ حَسْرَۃً ثُمَّ یُغْلَبُوْنَ وَالَّذِیْنَ کَفَرُوْا إلٰی جَہَنَّمَ یُحْشَرُوْنَ﴾ (الانفال : ۳۶) ’’جن لوگوں نے کفر کی راہ اختیا رکی ہے، وہ اپنا مال اس لئے خرچ کرتے ہیں کہ لوگوں کو اللہ کی راہ سے روکیں ، تو یہ لوگ آئندہ بھی (اسی طرح) خرچ کریں گے۔ لیکن پھر (وقت آئے گا کہ یہ مال خرچ کرنا) ان کے لئے سراسر پچھتاوا ہوگا اور بالآخر وہ مغلوب کئے جائیں گے ۔اور (یادرکھو) جن لوگوں نے کفر کی راہ اختیار کی تو وہ دوزخ کی طرف ہانکے جائیں گے۔‘‘ اب تبشیری سرگرمیوں کے متعلق چند حقائق اور اعدادوشمار ملاحظہ فرمائیے: ٭ ۱۹۸۶ء کے اَعداد وشمار کے مطابق کیتھولک کلیسا صرف جنوبی افریقہ میں ۱۵/لاکھ گرجوں کا مالک ہے۔ |