Maktaba Wahhabi

45 - 62
اپنے گھوڑے اور پیادے میدان میں اُتار دیئے ،لیکن اللہ کے حکم سے ان کی یہ تمام تدابیر اُلٹی پڑیں گی، جیسا کہ فرمان الٰہی ہے: ﴿وَیَمْکُرُوْنَ وَیَمْکُرُ اللّٰہُ وَاللّٰہُ خَیْرُ الْمَاکِرِیْنَ ﴾ (الانفال:۳۰) ’’وہ بھی تدبیر کر رہے ہیں اور اللہ بھی، اور اللہ ہی سب سے اچھی تدبیر فرمانے والا ہے۔‘‘ اور اللہ کا یہ اٹل فیصلہ ہے کہ اللہ کا دین ہمیشہ باقی رہے گا اور حکومت و خلافت اللہ کے راست باز اولیا کے لئے ہی ہے، خواہ باطل کس قدر بھی پھیل جائے۔فرمانِ الٰہی ہے : ﴿وَعَدَ اللّٰہُ الَّذِیْنَ آمَنُوْا مِنْکُمْ وَعَمِلُوْا الصَّالِحَاتِ لَیَسْتَخْلِفَنَّھُمْ فِیْ الْأرْضِ کَمَا اسْتَخْلَفَ الَّذِیْنَ مِنْ قَبْلِھِمْ وَلَیُمَکِّنَنَّ لَھُمْ دِیْنَھُمُ الَّذِیْ ارْتَضٰی لَھُمْ وَلَیُبَدِّلَنَّھُمْ مِنْ بَعْدِ خَوْفِھِمْ أَمْنًا یَعْبُدُوْنَنِیْ لاَ یُشْرِکُوْن بِیْ شَیْئًا ﴾ (النور:۵۵) ’’اور تم میں سے جو مؤمن ہیں اور نیک کام کرتے ہیں ، ان سے اللہ نے وعدہ کیا ہے کہ وہ یقینا انہیں زمین میں خلافت عطا فرمائے گا، جیسے ان سے پہلے لوگوں کو عطا کی تھی۔ اور ان کے دین کو مضبوط کرے گا جسے اس نے ان کے لئے پسند فرمایا ہے اور ان کے خوف کو امن سے تبدیل کر دے گا۔ پس وہ میری عبادت کریں اور میرے ساتھ کسی کو شریک نہ ٹھہرائیں ۔‘‘ افریقہ میں عیسائی مشنریوں کی دلچسپی کے اسباب بنیادی طورچند اسباب ہیں جوافریقہ میں عیسائی مشنریوں کی خصوصی دلچسپی کی وجہ بنے۔ 1. غربت واِفلاس: افریقہ کے ۳۹ فیصد باشندے غذائی قلت کا شکار ہیں ۔(مجلہ البیان: عدد۱۴۱) اورپوری دنیا میں کسی بھی ملک کی اتنی بڑی تعدادغربت و افلاس سے دوچار نہیں ہے ۔ اللہ کے دشمن عیسائی مشنریوں نے اس معاملہ کی نزاکت کو خوب سمجھا،افریقہ کے باشندوں کی شدید ضروریات کا اِدراک کیا اور مالی امداد کے بہانے انہیں عیسائی بنانے کی مہم شروع کی۔ چونکہ انسانی فطرت میں اپنے محسن کی شکرگزاری اور اس کی بات کوقبول کرنے کا رجحان ہے جس سے ان لوگوں نے خوب فائدہ اُٹھایا ۔ 2. جہالت : تعلیم کا معاملہ نہایت مہتم بالشان ہے ۔اسی کے ذریعے قومیں اوجِ ثریاتک پہنچیں اور اس سے عدم توجہی ہی قوموں کی پستی کاسبب بنی۔کوئی شخص اس سے انکار
Flag Counter