Maktaba Wahhabi

46 - 70
کے شایانِ شان کام کرنے کی توفیق بخشتا رہے۔ آمین! آپ کا خلوص اور احساسِ ذمہ داری، یہ دونوں چیزیں ان شاء اللہ باعث ِفلاح و نجاح و موجب ِخیر وبرکت ثابت ہوں گی۔صحیح بخاری کے مشکل ابواب وتراجم کتب ِایمان، علم، عبادات، معاملات، تفسیر، ایمان و نذور،حیل ، اِکراہ، احکام، توحید وغیرہ ہیں ، ان کے حل کے لئے فتح الباری، عینی، تراجم شاہ ولی اللہ، فیض الباری، تقریر رشید احمد گنگوہی یعنی لامع الدراری وغیرہ کا مطالعہ مناسب ہوگا، مگر آٹھ آٹھ نو نو اسباق کے ساتھ ان سب کتابوں کامطالعہ کرنا ناممکن ہے۔ بہرحال یہ سب کتابیں موجود رہنی چاہئیں تاکہ عند الضرورت ان کی طرف رجوع کیا جاسکے۔ سیرۃ البخاری کہیں سے حاصل کرکے قیمتاً بھیجی جاسکتی ہے۔ رفع الالتباس کی تلاش بھی جاری رہے گی، اگر مل گئی تو بھیج دی جائے گی، وہ نایاب ہے۔ ہم سفر حج سے ۵ جولائی کو مکان پر پہنچے۔ سفر میں صحت غنیمت رہی۔ مکان پہنچنے کے دو ایک ہفتہ کے بعد پرانی شکایتیں اور عوارض عود کر آئے۔ اس کے ساتھ مہمانوں کی آمدورفت کا سلسلہ اب تک چلا جارہا ہے، اس لئے شرح کا کام شروع نہیں ہوسکا۔ آپ دعا میں مجھے شریک کرتے رہیں ۔ خطیب صاحب سے سلا م مسنون کہہ دیجئے۔ عبدالرحمن سلمہ ۲۲ کوبغرضِ حجاز بمبئی روانہ ہوگئے۔۲۹ کو بحرین کے لئے جہاز جارہا ہے۔ اللہ تعالیٰ بخیریت پہنچائے۔ آمین ! والسلام عبیداللہ رحمانی… ۲۵/ اگست ۱۹۶۳ء (۶) بسم اللہ الرحمن الرحیم بنام : مولانا عبد الغفار حسن شیخ الحدیث مدرسۂ سعودیہ، سفید مسجد،سولجر بازارکراچی ۳،مغربی پاکستان عبیداللہ رحمانی از مبارک پور مکرمی و محترمی جناب مولانا صاحب السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ! کارڈ ۱۶/ اکتوبر کو موصول ہوا۔ کل ۲۲ / اکتوبر کو مالیر کوٹلہ سے عبدالحلیم صاحب کلاتھ مرچنٹ کا مرسلہ منی آرڈر بھی موصول ہوا۔ جزاکم اللّٰهٰ وإیاہ مدرسہ سعودیہ میں آپ کی ذمہ داری اور درسی مصروفیات اور کتب بینی و مطالعہ کی مشغولیت کا احساس مجھے پہلے سے تھا بایں ہمہ آپ سے سیرۃ النبی صلی اللہ علیہ وسلم ،اس پر ضروری تعلیقات و تحشیہ کی درخواست کی گئی تھی محض اس خیال سے کہ آپ اس کام کو ایک دینی و علمی خدمت سمجھ کر خلوص کے ساتھ انجام دینے کی کوشش کریں گے۔ اب دیکھئے یہ ضروری کام کس کے ہاتھ سے انجام پاتا ہے۔ اللہ تعالیٰ جلد ہماری تمنا پوری ہونے کا سامان پیدا کرے۔انوار الباری شرح بخاری اردو کے ابتدائی اجزاء (مقدمہ کی ۲ جلد اور کتاب کی
Flag Counter