Maktaba Wahhabi

محدث شمارہ 262

مؤلف: حافظ عبد الرحمن مدنی

ناشر: مجلس التحقیق الاسلامی لاہور

سال شائع: جولائی 2002ء

6. اتقوا مواقع التہم حدیث ِمرفوع نہیں ہے کما سیأتی۔میرے پاس کتابیں اولاً ناکافی ہیں اور جو موجود ہیں ان سب میں تلاش کرنے کو بھی کافی وقت کی ضرورت ہے اور یہاں اسی کا قحط ہے۔ کتب ِموضوعات میں ذیل کے فقرے موجود ہیں : ’’من سلک مسالک التھم اتُّھِمَ‘‘ أخرجہ الخرائطی بلفظ ’’من أقام نفسہ مقام التھم فلا یلومن من أساء الظن بہ‘‘ (تذکرۃ الموضوعات ص۲۰۴ ازمحمد طاہرا لفتنی صاحب مجمع البحار) حدیث ’’من سلک مسالک التہم اتُّہِمَ‘‘ رواہ الخرائطی عن عمر من قولہ بلفظ ’’من أقام نفسہ مقام التہم فلا یلومن من أساء الظن بہ‘‘ (تمییز الطیب من الخبیث ص ۶۰۷، فما یدور علی الألسنۃ من الٔاحادیث لابن الدیبع الشیبانی) حدیث اِتَّقُوْا مَوَاضِعَ التُّھْمِ ھومعنی قول عمر ’’مَنْ سَلَکَ مَسَالِکَ التُّہم اتّہم‘‘ رواہ الخرائطی فی ’مکارم الاخلاق‘ بلفظ ’’من أقام نفسہ مقام التہم فلا یلومن من أساء الظن بہ‘‘ (موضوعات ملا علی قاری، ص۱۶) معلوم ہوا کہ جملہ مسئولہ حدیث ِنبوی نہیں ہے۔ 7. ’’الناس علی دین ملوکہم‘‘ بھی حدیث ِنبوی نہیں ہے۔ قال في المقاصد الحسنۃ لا أعرفہ حدیثا (الفوائد المجموعۃ للشوکاني ص ۷۱) ’’الناس بزمانہم أشبہ منہم بآبائہم‘‘ من قول عمر رضی اللہ عنہ وحدیث ’’الناس علی دین ملوکہم‘‘ لا أعرفہ حدیثا وھو قریب مما قبلہ ویتأیّد بما في الطبرانی مرفوعا ’’إن لکل زمان ملکا یبعثہ اللّٰه علی نحو قلوب أہلہ فإذا أراد إصلاحہم بعث إلیہم مُصلِحا وإذا أراد ہلکتہم بعث فیہم مُترفیہم‘‘ (تذکرۃ الموضوعات للفتنی ص۴۸۳) حدیث’’الناس علی دین ملیکہم اوملوکہم‘‘ قال السخاوي لا أعرفہ حدیثا وہو قریب من حدیث ’’الناس بزمانہم أشبہ منہم بآبائہم‘‘ قیل إنہ من کلام عمر رضی اللّٰه عنہ وقیل إنہ قول علی رضی اللّٰه عنہ وہو الأشہر الأظہر۔ (موضوعات از ملا علی قاری ص ۷۶) حدیث’’ الناس بزمانہم أشبہ منہم بآباء ہم‘‘ قال العریقینی إنہ من قول عمر بن الخطاب رضی اللّٰه عنہ حدیث’’ الناس علی دین ملیکہم‘‘ قال شیخنا (السخاوي فی المقاصد الحسنۃ) لا أعرفہ حدیثا وہو قریب مما قبلہ (تمییز الطیب ص ۲۲۳) 8. تحریق احادیث کا واقعہ ابن سعد رحمۃ اللہ علیہ نے طبقات میں قاسم بن محمد بن ابوبکر الصدیق سے روایت کیا
x
صفحہعنوان
2سُودکا مقدّمہ نیا رُخ یا واپسی؟
17’توسل واستعانت‘کیا ہے ؟
34٭ اُمرا کے لئے صدقہ وخیرات کے استعمال کا حکم ٭ بلا قصد دی جانے والی طلاق کا حکم ٭ طہارت کے مسائل
37مولانا عبید اللہ مبارکپوری رحمۃ اللہ علیہ اور دیگر علما سے مراسلت
53دینی مدارس اورسرکاری مداخلت
57کیا فرعونِ موسیٰ کی لاش رہتی دنیا تک عبرت ہے ؟ ’محرم‘ کی تعریف کن الفاظ سے کی جائے ؟
60جامعۃ لاہور الاسلامیۃ (رحمانیہ) میں سعودی وپاکستانی طلبہ کی تربیتی ورکشاپ
Flag Counter