زیر تبصرہ کتاب ضیاء الکلام شرح عمدة الاحکام ۶۶۸صفحات پر مشتمل ہے۔ اس کا معیاری کاغذ، نظر امروز کمپوزنگ دیدہ زیب، ٹائٹل اور ا س کی خوبصورت اور مضبوط جلد بڑی جاذب ِنظر ہے ۔ احادیث احکام پر مبنی اس کتاب کا مطالعہ ہر مسلمان کو کرنا چاہئے۔ (مبصر: محمد اسلم صدیق) 4.صلوٰة النبی کے حسین مناظر از ابوانشاء قاری خلیل الرحمن جاوید صفحات۴۹۶… قیمت۲۹۹روپے…ناشرجامعہ الاحسان الاسلامیہ، کراچی ’ابوانشاء‘ کنیت رکھنے والے جناب قاری خلیل الرحمن جاوید جامعة الاحسان الاسلامیہ، منظور کالونی کراچی کے مدیر ہیں ۔کراچی یونیورسٹی سے ڈبل ایم اے کر رکھا ہے۔ قبل ازیں جناب موصوف کی دو کتب ’مرد وزن کی نماز‘ اور ’مہد سے لحد تک‘ منظر عام پر آکر داد حاصل کرچکی ہیں ۔ان کی تحریر میں ناصحانہ انداز غالب ہے۔ مصنف نے سلیس اور واضح اسلوب سے کتاب”صلوٰة النبی کی حسین مناظر“ تالیف کی ہے۔ نام سے ظاہر ہوتا ہے کہ یہ کتاب صرف نماز کے گرد گھومتی ہے، لیکن فاضل مصنف نے اسے طہارت سے لے کر نمازِ جنازہ تک پھیلا دیا ہے۔ شریعت ِاسلامیہ میں عقائد کے بعد سب سے زیادہ اہمیت عبادات کو دی گئی ہے اور عبادات اسلامی معاشرہ کی تشکیل میں اساسی کردار اداکرتی ہیں ۔ نماز ایسے اہم فریضہ پر اُردو زبان میں جو کتب آج سے پہلے لکھی گئی ہیں ، چندایک کے ماسوا باقی میں مسلکی تعصب، غیر واضح انداز، دقیق انداز بیان اورمسائل میں اُلجھاؤ پایاجاتا ہے۔ لیکن فاضل مصنف نے فقہی اختلافات سے ہرممکن پہلوتہی اختیار کرتے ہوئے مختلف فیہ مسائل میں ہر طرف کے دلائل نقل کرکے ترجیح اور وجہ ترجیح ذکر کرتے ہوئے قاری کو عمل میں آسانی فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ نماز کو صحیح معنوں میں باہمی اُخوت کی سبیل ثابت کیا ہے۔ اپنے استدلال میں قرآن و سنت اور عمل صحابہ کو محور بناتے ہوئے واضح کیا ہے کہ اسلام جس اجتماعیت کا مسلمانوں سے تقاضا کرتا ہے ، وہ نماز کے بغیر ممکن نہیں ۔ آپ نے نماز کے موضوع پر قلم اٹھا کر الجھاؤ کے شکار حضرات کے لئے اطمینان کا راستہ نکالا ہے تاکہ وہ نماز کی ایمانی لذت حاصل کرسکیں ۔ چنانچہ نماز کے متعلقہ کوئی پہلو ایسانہیں جس میں تشنگی پائی جائے۔ کتاب بارہ ابواب پر مشتمل ہے۔ پہلے باب میں عبادت کا بیان ہے، جس میں مقصد ِعبادت، مطلب عبادت، فلسفہ عبادت، اہمیت ِنماز، فوائد ِنماز، مقبول نماز کے علاوہ بہت سیپہلوؤں پر قلم اٹھایا گیا ہے۔ دوسرا باب طہارت کے فقہی مسائل پرمشتمل ہے ، تیسرا باب طہارت کے اہم پہلو ’وضو‘ کے بارے میں ہے۔ چوتھا باب لباس اور ستر کے لئے خاص کیا گیا ہے۔ جبکہ پانچواں باب تاریخی اعتبار سے اہمیت کا |