Maktaba Wahhabi

68 - 72
اصلاحِ احوال پروفیسر مز مل احسن شیخ حاجی حضرات کے لئے چند رہنما تجاویز حج اسلام کا ایک اہم فریضہ اور ایسی عبادت ہے جس میں بے شمار حکمتوں اور فوائد کے خزانے بھرے پڑے ہیں جن کو سمیٹ کر انسان دنیا اور آخرت میں سرخرو ہوسکتا ہے۔ اللہ عزوجل اس حقیقت کا اظہار یوں فرماتے ہیں : ﴿يَسْتَهِلَّوْا مَنَافِعَ لَهُمْ﴾ (۲۲:۲۸) ”لوگوں کو چاہئے کہ یہاں آکر دیکھیں کہ حج میں ان کیلئے کیسے کیسے دینی اور دنیاوی فوائد ہیں “ حج بلا شبہ ایک بابرکت اور باعث ِاجر و ثواب سنت ؟؟ہے۔ لیکن اس صورت میں جب ان تعلیمات کو پیش نگاہ رکھا جائے جو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اُمت کے لئے بیان فرمائی ہیں ۔ یہ صورتِ حال انتہائی اندوہناک ہے کہ لوگوں کو اپنی غلطیوں اوربعض اوقات دوسروں کی غلطیوں کی وجہ سے بہت سی پریشانیوں سے دوچار ہونا پڑتا ہے۔ نتیجہ یہ ہوتا ہے کہ بعض لوگ تو جزع فزع کرکے اپنا اجروثواب ضائع کربیٹھتے ہیں تو دوسری طرف حج کے مطلوب مقاصد تزکیہٴ نفس، حصولِ تقویٰ اور روحانی سکون سے محروم رہتے ہیں اورانہیں سوائے سفر کی صعوبتوں کے کچھ حاصل نہیں ہوتا۔ اس افسوسناک صورتِ حال سے بچنے کے لئے ہم بعض ایسی ہدایات نقل کررہے ہیں جن پرعمل پیرا ہوکر حجاجِ کرام جہاں حج کے بے پناہ فوائد کو سمیٹ سکتے ہیں ، وہاں وہ بہت سی پریشانیوں سے بھی بچ سکتے ہیں ۔ (۱) ہر عازمِ حج کو چاہئے کہ اللہ کے گھر کی طرف روانگی سے قبل لوگوں کے حقوق اور امانتیں ادا کردے۔ کسی پر ظلم یا زیادتی کی ہے تو اس سے معاف کروالے۔ فرض ادا کردے اور جن سے لاتعلقی اختیار رکھی ہے، صلہ رحمی کا ثبوت دیتے ہوئے ان سے صلح کرلے، نا معلوم واپس آنا نصیب ہو کہ نہ ہو۔ (۲) سفر حج پر روانگی سے قبل خلوصِ نیت کے ساتھ سابقہ گناہوں سے توبہ کرلے۔ یعنی اب کسی بھی گناہ سے اپنے دامن کو آلودہ نہ کرے۔مصمم ارادہ کرے کہ آئندہ اپنے دامن پر گناہوں کی غلاظت کا چھینٹا تک نہ پڑنے دے گا اور سابقہ گناہوں پر ندامت و شرمندگی کا اظہار کرتے ہوئے گڑگڑا کر اللہ سے معافی مانگ لے۔ فرمانِ الٰہی ہے: ﴿وَتُوْبُوْا إلٰی اللّٰهِ جَمِيْعًا اَيَّهُا الْمُوٴْمِنُوْنَ لَعَلَّکُمْ تُفْلِحُوْنَ﴾ ”اے ایمان والو! تم سب اللہ کے سامنے توبہ تائب ہوجاؤ، تاکہ تم فلاح پاسکو۔“ (النور:۳۱) (۳) ہر عازمِ حج کو چاہئے کہ اللہ کا تقویٰ اور پرہیز گاری اختیار کرے اور حتیٰ الامکان کوشش کرے کہ سفر حج اور ادائے مناسک ِحج کے دوران اپنے دامن کو کسی ایسے گناہ سے داغدار نہ ہونے دے جسے اللہ
Flag Counter