Maktaba Wahhabi

63 - 70
ہے کہ فکروعمل میں آپ کی پیروی کی جائے“ … نیز فرماتے ہیں : إنه لا نزاع فی وجوب تعظيم الرسول فيکون ورود الشرع بإيجاب ذلک التعظيم يقتضی وروده بان يجب علی الأمة الاتيان بمثل فعله[1] ”رسول اللہ کی تعظیم کرنا بغیر کسی اختلاف کے فرض ہے اور شریعت کا آپ کی تعظیم کو فرض قرار دینا اس بات کا تقاضا کرتا ہے کہ اُمت پر آپ کے اعمال وافعال کی پیروی کرنا فرض ہے۔“ مقامِ رسالت … قرآنی توضیحات رسول کی اطاعت دراصل اللہ تعالیٰ کی اطاعت کی عملی صورت ہے۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ہاتھ پر بیعت کرنے والا فی الواقع اللہ کے ساتھ بیعت کر تا ہے۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے فیصلے اللہ ہی کے فیصلے ہوتے ہیں ۔ اگر انسانی زندگی کے معاملات میں باہمی نزاع و اختلاف واقع ہوجائے تو اللہ اور رسول کی طرف رجوع کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔ باہمی تنازعات کی ایسی صورتِ حال میں اہل ایمان کو من مانی کرنے اور اللہ تعالیٰ اور اس کے رسول کے فیصلوں سے روگردانی یا انحراف کرنے کا بالکل اختیار نہیں ہے۔ الٰہی فرمودات پر ایک نظر ڈالئے : ﴿مَنْ يُطِعِ الرَّسُوْلَ فَقَدْ أطَاعَ اللّٰهَ﴾ [2]”جس نے رسول کی اطاعت کی، اس نے دراصل اللہ کی اطاعت کی“ ﴿إنَّ الَّذِيْنَ يُبَايِعُوْنَکَ إنَّمَا يُبَايِعُوْنَ اللّٰهَ ﴾ [3]”اے نبی جو لوگ تم سے بیعت کر رہے تھے، وہ دراصل اللہ سے بیعت کر رہے تھے“ ﴿وَمَا کَانَ لِمُوٴمِنٍ وَلاَ مُوٴمِنَةٍ إذَا قَضَی اللّٰهُ وَرَسُوْلُهُ أمْرًا أنْ يَکُوْنَ لَهُمُ الْخِيَرَةُ مِنْ أمْرِهِمْ﴾[4] ”کسی موٴمن مرد اور کسی موٴمن عورت کو یہ حق نہیں ہے کہ جب اللہ اور اس کا رسول کسی معاملے کا فیصلہ کردے تو پھر اسے اپنے اس معاملے میں خود فیصلہ کرنے کا اختیار حاصل رہے“ ﴿فَإنْ تَنَازَعْتُمْ فِیْ شَئ ٍفَرُدُّوْهُ إلَی اللّٰهِ وَالرَّسُوْلِ﴾ [5]”پھر اگر تمہارے درمیان کسی معاملے میں نزاع ہوجائے تو اسے اللہ اور رسول کی طرف پھیر دو“ سید مودودی رحمۃ اللہ علیہ فرماتے ہیں : ”رسول ، اللہ کی طرف سے مامور کیا ہوا فرمانروا ہے۔ اس کی فرمانروائی اس کے منصب رسالت سے الگ کوئی چیز نہیں ہے بلکہ اس کا رسول ہونا ہی اللہ کی طرف سے اس کا حاکم مطاع ہونا ہے۔ اس کی اطاعت عین اللہ کی اطاعت ہے اور اس سے بیعت دراصل اللہ سیبیعت ہے، اس کی اطاعت نہ کرنے کے معنی اس کی نافرمانی کے ہیں “[6] انبیاءِ کرام کی رشد وہدایت کی تحریک خود ساختہ نہیں ہوتی۔ ان کی نبوت و رسالت کا مقام، اکتساب
Flag Counter