۸…دسویں محرم کو ہی اللہ نے زمینوں اور آسمانوں کو پیدا کیا۔ ۹… دسویں محرم کو ہی اللہ نے جبریل ،فرشتوں ، حضرت آدم اور ابراہیم علیہم السلام کو پیداکیا۔ ۱۰… دسویں محرم ہی کو اللہ نے لوح وقلم پیدا کیے۔ ۱۱…دسویں محرم کو ہی حضرت ابراہیم کو آگ میں ڈالا گیا اور آگ ان پر ٹھنڈی ہوگئی۔ ۱۲… دسویں محرم کے دن ہی حضرت اسماعیل کو اللہ کے رستے میں قربان کیا گیا اور اللہ نے دنبے کی شکل میں ان کا فدیہ دیا۔ ۱۳… اسی تاریخ کوفرعون کو اللہ نے دریائے نیل میں غرق کیا۔ ۱۴… اسی تاریخ کو اللہ نے حضرت اِدریس علیہ السلام کو بلند درجات دیئے۔ ۱۵…اسی دن حضرت آدم علیہ السلام کی توبہ قبول ہوئی۔ ۱۶…دسویں محرم کو ہی حضرت داود علیہ السلام کی بھول چوک معاف کی گئی۔ ۱۷… دسویں محرم کو ہی اللہ تعالی عرشِ معلی پر بیٹھا۔ ۱۸… دسویں محرم کو ہی قیامت آئے گی۔ یہ تمام مذکورہ احادیث موضوع ، خود ساختہ، بے سند اور افترا پردازی کے مترادف ہیں ۔ علامہ ابن جوزی نے بھی ان کو ’موضوعا ت‘ میں درج کیا ہے۔ (۵) اسی طرح کچھ احادیث اس طرح بیان کی جاتی ہیں کہ محرم کی دسویں تاریخ کا روزہ رکھو کیونکہ ۱… یہی وہ دن ہے جس میں اللہ نے حضرت آدم علیہ السلام کی توبہ قبول کی۔ ۲…یہی وہ دن ہے جس میں اللہ نے حضرت ادریس علیہ السلام کو بلند درجات عطا فرمائے۔ ۳…یہی وہ دن ہے جس میں اللہ نے حضرت ابراہیم علیہ السلام کو آتش نمرود سے نجات دی۔ ۴… یہی وہ دن ہے جس میں اللہ نے حضرت نوح علیہ السلام کو کشتی پر سے اتارا۔ ۵… یہی وہ دن ہے جس میں اللہ نے حضرت موسی علیہ السلام پر تورات نازل کی ۔ ۶… یہی وہ دن ہے جس میں اللہ نے اسمٰعیل علیہ السلام کو ذبح کرنے کی بجائے دنبے کا فدیہ دیا تھا۔ ۷… اس دن اللہ نے حضرت یوسف علیہ السلام کو جیل سے چھٹکارا دلایا تھا۔ ۸… اسی دن اللہ نے حضرت یعقوب علیہ السلام کو ان کی قوتِ بینائی واپس کی تھی۔ ۹… اس دن اللہ نے حضرت ایوب علیہ السلام سے مصیبتیں اور پریشانیاں دور کی تھیں ۔ ۱۰… اسی دن اللہ نے حضرت یونس علیہ السلام کو مچھلی کے پیٹ سے نکالا تھا۔ ۱۱… اسی دن اللہ نے دریاکو چیر کر بنی اسرائیل کے لیے راستہ بنایا تھا۔ ۱۲… اسی دن حضرت موسی علیہ السلام نے دریائے نیل عبور کیا تھا۔ ۱۳…اسی دن حضرت یونس علیہ السلام کی قوم کو توبہ کرنے کی توفیق ہوئی تھی۔ ۱۴… اسی دن حضرت محمدصلی اللہ علیہ وسلم کے اگلے پچھلے گناہ معاف کیے گئے۔ ۱۵… اور جو اس دن روزہ رکھے گا، اس کے لیے چالیس سال کے گناہوں کاکفارہ ہو جائیگا ۔ |