Maktaba Wahhabi

79 - 79
ہیں کہ مدارس کے لوگ حجروں تک محدود ہو جائیں اور خانقاہی صورت میں تبدیلی نہ ہو۔ وہ دہشت گردی کے نام سے ان مدارس کو بند کرانا چاہتے ہیں ۔ جہادِ افغانستان میں اسلام کا نعرہ ہی پیش پیش تھا جس کی دنیا بھر کے مسلمانوں نے حمایت کی۔ امریکہ نے بھی اپنے مفاد کی خاطر اس کی حمایت کی اور مطلب نکل جانے کے بعد اس نے اپنی راہ لی لیکن مسلمانوں کا جہاد کا جذبہ ٹھنڈا نہیں ہوا۔ اسلام کا تصورِ جہاد دہشت گردی کے بالکل برعکس ہے۔ جہاد کا مقصد کمزوروں ،بے سہاروں اور مظلوموں کے کام آنا ہے۔ مدارس کے اندر دہشت گردی کا کوئی تصور ہی نہیں وہاں اسلام اور سلامتی کی تعلیم دی جاتی ہے ،محض جہاد کے نعرے کی وجہ سے اسے دہشت گردی کا نام دیا جا رہا ہے۔ ٭... اگرحکومت نے ان مدارس پر پابندی عائد کرنے کا فیصلہ کیا تو آپ کا ردّ ِعمل کیا ہو گا؟ حافظ عبدالرحمن مدنی: دینی مدارس پر پابندی کبھی برداشت نہیں کی جا سکتی لیکن جہاں تک انہیں ترقی دینے اور ان کے مخلصانہ اِصلاحِ احوال کی باتیں ہیں ، ہم اس کی پوری تائید کرتے ہیں ۔ ٭... کیا دینی و مذہبی جماعتیں ایک پلیٹ فارم پر اکٹھی نہیں ہو سکتیں ؟ حافظ عبدالرحمن مدنی: تمام دینی و مذہبی جماعتیں ایک پلیٹ فارم پر ہی جمع ہیں ،اختلاف صرف سیاسی ہے۔ حتیٰ کہ جن مسائل میں اِختلاف ہے، وہ معاشرتی نہیں بلکہ مسجد کے ہیں۔ ان تمام جماعتوں کا موقف ایک ہے۔ اختلاف کی وجہ سیاسی اتحاد ہیں یا اقتدار کی سیاست ۔ جمعیت علمائے اسلام ،جمعیت علمائے پاکستان ،جماعت ِاسلامی حتیٰ کہ تحریک ِجعفریہ بھی نفاذِ اسلام پر متفق ہیں ۔شریعت بل کی تحریک کے معاملے میں تمام دینی جماعتیں اکٹھی ہیں ۔ جامعہ المنتظر نے بھی شریعت بل کی حمایت کی تھی۔ اب اگر کوئی یہ کہے کہ ان جماعتوں میں سو فیصد اتفاق ہو تو یہ مشکل ہے۔ ٭... اہلحدیث میں دھڑے بندی یا گروپ بندی کو کس نظر سے دیکھتے ہیں ؟ حافظ عبدالرحمن مدنی: اہلحدیث کی تنظیمیں تو مختلف ہیں لیکن ان کا سیاسی موقف ایک ہے۔ تنظیموں کے الگ الگ ہونے کی وجہ ذاتی مفادات ہیں لیکن متعدد تنظیموں سے کچھ فرق نہیں پڑتا ،شرط یہ ہے کہ وہ آپس میں نہ اُلجھیں ۔ اہلحدیث جماعتوں کی سیاسی قوت اہلحدیث اتحاد کونسل ہے ،تمام جماعتیں سیاسی معاملات میں اتحاد کونسل کے تابع ہیں ۔ اسی طرح اہلحدیث جہاد کونسل جہادی تنظیموں کے درمیان رابطے اور اشتراکِ عمل کا ذریعہ ہے۔ ٭... شریعت کورٹس کے اختیارات کے بارے میں آپ کی کیا تجاویز ہیں ۔ حافظ عبدالرحمن مدنی: شریعت کورٹس مختلف مسائل و معاملات کی شریعت کے مطابق تفسیر و تعبیر کرتی اور شریعت کی روشنی میں رہنمائی کرتی ہیں لیکن ان کورٹس کیلئے ججوں کی تقرری کا معیار درست
Flag Counter