اور باطل کی سب سے قدیم آویزش گاہ کا نظارہ، دیارِ حبیب کے بصیرت افروز مناظر، خانۂ خدا کی روح پرور زیارت، عالمِ اسلام کے نمائندہ وفود اور زائرین سے ملاقاتیں ، لبیک و سعد یک کی وجد آور صدائیں ، کفن نما لباس یک رنگ، شمع حق کے پروانوں کے طواف اور تڑپوں کے کیف آور نظارے اور حق کے دیوانوں اور شیدائیوں کے عظیم اور محیر العقول اجتماع کے مشاہدے، بھی ایک ساتھ مشاہدہ میں آجاتے ہیں ۔ مندرجہ بالا کتاب میں مسنون حج کے سلسلے کے اِن تمام مکارم کی تفصیل ہے۔ انداز اور اسلوبِ بیان سادہ عام فہم ہے، کتاب کی ثقاہت کے لئے مؤلفین کے اسمائے گرامی کافی ضمانت ہیں ۔ حج کو جانے والوں کے لئے اس کا مطالعہ بصیرت افروز رہے گا۔ ان شاء اللہ تعالیٰ۔ (۵) احادیث الجمعہ : حسن البناء شہید رحمہ اللہ ترجمہ : مولانا محمد حنیف ایم۔ اے صفحات : ۲۲۴ قیمت : ۸ روپے ۲۵ پیسے پتہ : مکتبہ چراغ اسلام، کھیالی گیٹ، گوجرانوالہ حضرت حسن البناء رحمۃ اللہ علیہ (ف .....ھ)مصر کی عظیم اسلامی تحریک اخوان المسلمین کے امام اور عظیم رہنما تھے۔ جنہوں نے اقامتِ دین کے لئے اپنی پوری زندگی کھپا دی اور سر فروشوں کی ایک ایسی جماعت پیدا کر دی جو اسلام دشمن طاقتوں کے مٹائے نہ مٹ سکی اور اس کا ہر فرد اپنے پیشرو کی طرح جبابر کے سامنے چٹان بن کر کھڑے ہو گیا، سر کٹ گیا لیکن ان کے سامنے جھک نہ سکے۔ مندرجہ بالا کتاب حضرت حسن البناء شہید رحمۃ اللہ علیہ کے مقالات (احادیث الجمعہ)کارواں اور سلیس ترجمہ ہے جو ہمارے عزیز اور فاضل مولانا محمد حنیف ایم اے (خلف الرشید حضرت مولانا محمد چراغ مدظلہ)نے کیا ہے۔ موصوف اس سے پہلے بھی اس سلسلے کے دو رسالوں کا ترجمہ کر چکے ہیں ، یوں محسوس ہوتا ہے کہ: موصوف اس موضوع سے خصوصی شغف رکھتے ہیں اور ان کو تخصص کا درجہ حاصل ہے۔ اس مقالے کے عنوان یہ ہیں ۔ جمعہ کے دِن حکمرانوں کے نام، انسان کیا ہے، دوراہے پر، انسانی علم کی حدود، وقت کی زندگی، معراج، دو رستے، ایک قدم، اتحاد انسانیت، ریکارڈ، بہرحال کتاب کا مطالعہ نہایت |