Maktaba Wahhabi

44 - 46
تعارف و تبصرہ کتب کلام شاہ اسمٰعیل شہید رحمہ اللہ : مرتب محمد خالد سیف رحمہ اللہ صفحات : ۷۹ قیمت : چار روپے پچیس پیسے ملنے کا پتہ : طارق اکیڈمی سٹریٹ نمبر ۳ جھنگ بازار لائل پور رزم و بزم کے بادشاہ حضرت شاہ اسمٰعیل رحمۃ اللہ علیہ نے جہاں رزم گاہوں میں شمشیر و سناں کے جوہر دکھائے تھے، وہاں زبان دبیان کے ادبی شاہکار بھی پیش کئے ہیں ۔ مندرجہ بالا کتاب شہید فی سبیل اللہ رحمۃ اللہ علیہ کے اِسی شاعرانہ کلام کا ایک خوبصورت مجموعہ ہے۔ جو بڑا جاذب اور نہایت معنی خیز ہے۔ شاہ شہید رحمۃ اللہ علیہ کے نام سے جو کلام جمع کیا گیا ہے، اس کی زبان و بیان سے بغض جگہ شبہ پڑتا ہے کہ کہیں کوئی ’’بند‘‘ الحاقی نہ ہو، بہرحال مجموعی لحاظ سے خوب ہے بلکہ خوب تر۔ اس کے یہ حصے ہیں : مثنوی سلک نور۔ رسالہ بے نمازاں ، نسخۂ قوتِ ایمان، یہ تینوں اردو حصہ میں ہیں ۔ حصہ فارسی میں بھی ’’مثنوی سلک نور‘‘ قصیدہ در مدح آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم ، قصیدہ در مدح حضرت سید احمد شہید رحمہ اللہ ہے۔ شروع کتاب میں ڈاکٹر سید عبد اللہ نے جو مقدمہ اور پیش لفظ تحریر فرمایا ہے خاصہ معلومات ہے۔ یہ مجموعۂ کلام ادب شاہ پاروں میں ایک نیا اضافہ ہے۔ پڑھتے ہوئے عیب کیف طاری ہوتا ہے۔ نعتیہ حصہ پڑھنے کے بعد بریلویوں کو آپ کے سلسلے میں جو غلط فہمیاں پیدا ہو گئی ہیں دور ہو سکتی ہیں ۔ (۲) المحفوظات العربیہ حصہ اوّل : محمد بشیر سیالکوٹی
Flag Counter