صفحات : ۴۰ قیمت : دو روپے پچاس پیسے پتہ : مکتبہ علمیہ ۱۵ لیک روڈ لاہور عربی زبان سیکھنے کے لئے یہ چھوٹا سا رسالہ مرتب کیا گیا ہے جسے دیکھ کر محسوس ہوتا ہے کہ فاضل مرتب دیدہ ور تجربہ کار ہیں اور عربی ادب سے خصوصی مناسبت رکھتے ہیں ۔ اس کے شروع میں مدرس کے لئے وہ باتیں ہیں جن کو دورانِ درس ملحوظ رکھنا مناسب ہتا ہے۔ ’’دعاء الطفل‘‘ سے کتاب شروع ہوتی ہے، ہر سبق میں آسان اور چھوٹے چھوٹے فقرے ہیں ۔ بچگانہ زبان میں باتیں ہیں اور ہر سبق کے اخیر میں تمرینیں (مشقیں )ہیں ۔ اگر ایسی کتاب ہائی سکولوں میں رائج کی جائے تو انشاء اللہ کافی مفید رہے گی۔ (۳) قاعدہ تعلیم الاسماء : حکیم محمد عبد الغفور صفحات : ۶۴ قیمت : ۶۰ پیسے پتہ : مکتبہ الخیر۔ ۴۰ اردو بازار لاہور اسماء حسنٰی (اللہ کے نام پاک)مختلف سورتوں ، اصطلاحاتِ دینیہ، انبیاء، مقاماتِ مقدسہ اور اعاظمِ امت کے مبارک ناموں کا ایک دلچسپ اور حسین مجموعہ ہے، الگ الگ خانوں میں جلی قلم سے اور نہایت خوب صورت لکھے گئے ہیں ۔ یہ قاعدہ پاس ہو تو اس پر ایک نظر ڈال لی جائے تو ایک گونہ تسکین محسوس ہونے لگتی ہے، نام یاد کر لیے جائیں تو زبان کا ذوق ہی بدل جائے، انشاء اللہ۔ بہرحال یہ ہر گھر میں رکھنے اور پڑھنے کے قابل ہے۔ (۴) حج اور عمرہ : حضرت مولانا بدیع الدین راشدی، مولانا عبد الغفار حسن صفحات : ۱۷۸ قیمت : درج نہیں ہے۔ پتہ : شفیق پریس، ڈاکٹر ضیاء الدین، روڈ کراچی حج اسلام کا ایسا پانچوان رکن ہے، جس کے ساتھ ’’مشاہدہ‘‘ کی عظیم دولت بھی ہوتی ہے، حق |