کے مزاج کے مطابق اور حالات کے مناسب۔ (۴)آؤ مدینہ چلیں نام کتاب : آؤ مدینہ چلیں مرتب : جناب حافظ نذر احمد صاحب پرنسپل شبلی کالج۔ لاہور صفحات : ۱۱۲ قیمت : دو روپے پتہ : مسلم اکادمی ۱۸/۲۹ محمد نگر اقبال روڈ لاہور یہ کتاب بھی جناب حافظ نذر احمد صاحب کا سفر نامہ ہے اور دس سفر ناموں سے ماخوذ ہے۔ آؤ مدینہ چلیں پڑھ کر واقعی محسوس ہوتا ہے کہ قاری انہی گلیوں، وادیوں، راستوں اور مقامات مقدسہ میں پہنچ گیا ہے جو انبیاء کرام، صلحاء عظام، خلیل اللہ اور حضرت خاتم النبیین کے نقوش پاک کے امین ہیں۔ حافظ صاحب کو خدا نے سلیقہ سے مرتب کرنے کی جو استعداد عطا کی ہے یہ اس کا ایک دلچسپ نمونہ ہے۔ حج کیسے کیا جائے، اور اس سلسلہ میں اس کی ترتیب کیا ہے، کہاں کہاں کیا کرنا پڑتا ہے، کہاں کہاں سے گزرنا ہوتا ہے۔ پہلے کیا آتا ہے، اس کے بعد کیا۔ اس سفر میں کن امور کو ملحوظ رکھنا ضروری ہوتا ہے، انتظامی مشکلات کیا پیش آتی ہیں اور ان کا کیا حل ہوتا ہے۔ مقاماتِ مقدسہ کی پوری تفصیل ملتی ہے، حجاز مقدس کے لئے پاکستان سے بحری، بری اور فضائی راستوں اور متعلقہ امور کا پورا خاکہ درج ہے۔ الغرض! جو خوش نصیب حج کو چلے ہیں وہ اس کو اپنے پاس رکھیں گے تو ان کو یہ بہترین رفیقِ سفر اور حج کا رہنما پائیں گے اور جو کسی مجبوری کی بنا پر نہیں جا سکتے وہ اسے پڑھ کر ‘مکہ مدینہ‘ کی سیر کر سکتے ہیں۔ (عزیز زبیدی) (۵)شرعی ڈاڑھی نام کتاب : شرعی ڈاڑھی مؤلف : حضرت مولانا عبد القادر عارف حصاری |