کہ، فاتحہ کے بغیر نماز نہیں ہوتی، کیا یہ صحیح ہے، آپ نے فرمایا ہاں! چنانچہ امام مروزی نے ساتھ والے امام سے کہا کہ: اب مخالفت نہ کرنا، حضور صلی اللہ علیہ وسلم کے آمنے سامنے بات ہو گئی ہے۔ (ص ۶۷) بہرحال یہ کتاب ہر محقق کے پاس ہونی چاہئے۔ بڑی معلوم افزا اور بصیرت افروز ہے خدا مؤلف کو جزائے خیر دے۔ آمین (۳)اللہ کے احکام نام کتاب : اللہ کے احکام مرتب : حافظ نذر احمد صاحب پرنسپل شبلی کالج صفحات : ۹۶ قیمت : دو روپے پتہ : مسلم اکادمی ۱۸/۲۹ محمد نگر اقبال روڈ لاہور قرآن ہمارے دین اور دنیا کا ماخذ بھی ہے اور ضامن بھی اس لئے فرمایا: ﴿وَاعْتَصِمُوْا بِحَبْلِ اللّٰہِ جَمِیْعاً﴾(قرآن) سب مل کر اللہ کی رسی (قرآن)کو تھام لو۔ جن لوگوں کو اپنی عاقبت عزیز ہے ان کے لئے قرآن کے بغیر چارہ نہیں۔ چونکہ سب لوگ پورے قرآن پر حاوی نہیں ہو سکتے۔ اس لئے مندرجہ بالا کتاب مرتب کی گئی ہے تاکہ سب لوگوں کو قرآن تک رسائی حاصل ہو جائے اور اپنی زندگی کو اس کی راہ نمائی میں دے کر دین و دنیا میں سرفراز ہو جائیں۔ اس میں چالیس اوامر ہیں اور چالیس نواہی، پھر اسلوب بیان عام فہم اور اس قدر جاذب کہ عام لوگ بھی اس سے استفادہ کر سکیں۔ اور غافل حضرات بھی بیدار ہو جائیں۔ ہائی کلاسز اور کالج کے طلبا کے اسلامیات میں اگر اس کو بطور نصاب شامل کر لیا جائے تو یہ ملک و ملت کی بہت بڑی خدمت ہو گی۔ گورنمنٹ پاکستان کو چاہئے کہ وہ اس کو نصابِ اسلامیات میں شامل کرنے کے لئے ضرور ہمدردانہ غور کرے، اب تک اس موضوع پر جتنی کتابیں داخل نصاب ہیں وہ اتنی معیاری اور مفید نہیں ہیں جتنی یہ ہے۔ منتخب آیات نہایت مختصر مگر جامع، ترجمہ رواں، شستہ، تشریح و تفسیر دلپذیر۔ نوجوان طلباء |