Maktaba Wahhabi

34 - 38
تعارف و تبصرہ کتب (۱)مکمل نماز نام کتاب : ہدایہ النبّی المختار (المعروف مکمل نماز) مؤلف : حضرت مولانا عبد الوہاب دہلوی رحمۃ اللہ علیہ صفحات : ۴۴۸ طابع و ناشر : کتب خانہ اشاعت الکتاب والسنۃ۔ کراچی طبع : پندرھویں (۱۳۸۸؁ھ) قیمت : ۵ روپے پتہ : مالکان کتب خانہ اشاعت الکتاب والسنۃ۔ برنس روڈ۔ کراچی نمبر ۱ مؤلف کتاب حضرت مولانا عبد الوہاب دہلوی رحمہ اللہ (ف ۸ رجب ۱۳۵۱ھ)حضرت مولانا عبد اللہ غزنوی رحمہ اللہ ، حضرت مولانا حضرت محمد لکھنوی رحمہ اللہ ، حضرت مولانا منصور الرحمٰن رحمہ اللہ تلمیذ امام شوکانی رحمہ اللہ اور شیخ الکل حضرت سید نذیر حسین محدث دہلوی رحمہم اللہ تعالیٰ کے ارشاد تلامذہ میں سے تھے۔ عقلی اور نقلی علوم میں بڑی دستگاہ رکھتے تھے۔ سب سے بڑھ کر یہ کہ ’’سنت رسول‘‘ کے حد درجہ شیدائی تھے اور اس راہ میں بڑے مصائب برداشت کیے۔ رحمہ اللہ تعالیٰ رحمۃ واسعۃ۔ بعض مسائل میں آپ کے تفردات مشہور ہیں ، تاہم ان کی علمی ثقاہت اور دیانت تقویٰ اور طہارت سب کے نزدیک مسلمہ تھی۔ زیرِ تبصرہ کتاب انہی کی تالیف ہے جس میں کچھ عقائد کے علاوہ، وضو، اس سلسلہ کی دعائیں نماز، اس کی اقسام، تعداد رکعت، بیان اوقات اور مسنون نماز کی پوری پوری تفصیل بیان کی گئی ہے۔ کتاب کے شروع میں حضرت مؤلف کے مختصراً سوانح بھی بیان کیے گئے ہیں۔ بعض مقامات میں اختلافی مسائل کی توضیح اور اس کے انداز بیان میں تعنّت پایا جاتا ہے جو
Flag Counter