Maktaba Wahhabi

35 - 46
تعارف و تبصرۂ کتب خواجہ عبد المنان رازؔ ایم۔ اے۔ نام کتاب: جائزہ مدارسِ عربیہ، مغربی پاکستان سائز: ۱۷x۲۷/۸ ضخامت: ۸۰۳: صفحات قیمت: بائیس (۲۲) روپے ملنے کا پتہ: مسلم اکاومی ۲۹ / ۱۸ محمد نگر علامہ اقبال روڈ لاہور ’’جائزہ مدارس عربیہ مغربی پاکستان‘‘ موضوع کے لحاظ سے ایک ایسی کتاب ہے جسے کاروباری نقطہ نظر سے شائع کرنے کا کوئی شخص حوصلہ نہیں کر سکتا۔ بلکہ اس کام کے لئے کوئی انتہائی مخلص شخص ہی جو خود مدارسِ عربیہ کی ضرورت اور افادیت سے واقف ہو اور دوسروں پر اس کی افادیت و اہمیت واضح کرنا چاہتا ہو، حوصلہ کرے گا۔ بالفاظ دیگر حافظ نذر احمد صاحب جیسا بے لوث انسان ہی یہ جوئے شیر لانے کے لئے تیشہ اُٹھا سکتا ہے۔ چاہئے تو یہ تھا کہ ایسی دستاویزی اور معلوماتی کتب سرکاری سرپرستی میں شائع ہوتیں مگر افسوس ہے کہ سرکاری سطح پر مختلف اداروں اور محکموں سے متعلق تفصیلات و معلومات تو کتب کی صورت میں شائع ہوتی رہتی ہیں ۔ بلکہ year look پر کثیر رقم خرچ کی جاتی ہے لیکن مدارسِ عربیہ کے موضوع کو ان کی معاشرتی اور دینی عظمت کے باوجود درخور اعتنا نہ سمجھا گیا، حالانکہ تاریخ شاہد ہے کہ انہی مدارس سے ایسی ایسی نامور اور نادر روزگار ہستیاں فارغ ہو کر نکلیں جنہوں نے اقطارِ عالم میں علم و فن کے چراغ روشن کیے، زنگی کے مختلف شعبوں میں حیرت انگیز انکشافات اور ایجادات کیں کہ انہی کو بنیاد بنا کر اور انہی سے رہنمائی حاصل کر کے آج اقوام علوم و فنون کے میدان میں ترقی کی منازل طے کر رہی ہیں ۔ ’’جائزہ مدارس عربیہ‘‘ یقیناً موجودہ لا دینی دور میں موضوع کے لحاظ سے ایک خشک کتاب ہے۔ کاروباری لحاظ سے خسارے کا سودا ہے لیکن اگر تحقیقی میدان میں اہل علم موضوع کی دلچسپی اور رنگینی اور مالی منفعت کو معیار قرار دے لیتے تو آج نہ دنیا کا جغرافیہ مرتب ہوتا، نہ ریاضی و شماریات کا وجود ہوتا اور نہ ہی نباتات و جماعات کے فوائد و خواص سے دنیا کو واقفیت ہوتی۔ دینی لحاظ سے مدارسِ عربیہ کی اہمیت کا اندازہ اس اعلیٰ ترین مقصد سے کیا جا سکا ہے جس کی بنیاد پر یہ مدارس قائم کئے جاتے ہیں ۔ وہ مقصد کتاب کے مرتب کے الفاظ میں یوں ہے:
Flag Counter