Maktaba Wahhabi

45 - 46
تعارف و تبصرۂ کتب خواجہ عبد المنان رازؔ (ایم۔اے) نام کتاب: سیرت سید العالمین صلی اللہ علیہ وسلم مصنف: مولانا احمد دین گکھڑوی ناشر: سکول بک ڈپو، اردو بازار، گوجرانوالہ ضخامت: ۱۷۶ صفحات قیمت: ایک روپیہ ۵۰ پیسے مولانا احمد دین گکھڑوی کا نام مناظر اسلام کی حیثیت سے دینی حلقوں میں خاصا معروف ہے۔ انہوں نے قیامِ پاکستان سے پہلے عیسائیت کے علاوہ شرک و بدعت کے خلاف اسلام کی ترجمانی اور دفاع میں بڑے معرکہ آراء مناظروں میں حصہ لیا ہے اور اسلام کی حقانیت کا پرچم بلند کرنے میں بڑھ چڑھ کر کام کیا۔ ’’سیرت سید العالمین‘‘ ( صلی اللہ علیہ وسلم ) ان کی مناظرانہ انداز کی تصنیف ہے۔ اس میں انہوں نے پادری ٹھاکر داس کی رسوائے زمانہ کتاب ’’سیرۃ المسیح‘‘ کا تحقیقی جائزہ لے کر رسالت مآب حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی ذاتِ گرامی پر کیے جانے والے اعتراضات اور بہتانات کا مدلل اور معقول جواب دیا ہے، کہ عشقِ محمدی صلی اللہ علیہ وسلم اور غیرتِ دینی کا یہی تقاضا تھا۔ پادری ٹھاکر داس نے اپنی کتاب میں حضرت عیسیٰ علیہ السلام کے مقام اور مرتبہ کو اولیٰ و ارفع ثابت کرنے کے لئے نہ صرف یہ کہ سرور کائنات صلی اللہ صلی اللہ علیہ وسلم پر الزامات و بہتانات کے زہریلے تیر برسائے بلکہ اندازِ بیاں اور انتخابِ الفاظ ایسا ناشائستہ اور غیر مہذبابہ ہے کہ خون کھول اُٹھتا ہے۔ مولانا احمد دین صاحب نے اپنی مذکورہ کتاب میں جہاں حضور پاک پر کئے جانے والے اعتراضات
Flag Counter