Maktaba Wahhabi

محدث شمارہ 11

مؤلف: حافظ عبد الرحمن مدنی

ناشر: مجلس التحقیق الاسلامی لاہور

سال شائع: نومبر 1971

پس نماز وتر میں دعائے قنوت کے متعلق بعد از رکوع کی تصریح حدیث میں آگئی ہے اس لئے وتروں میں اس حکم پر عمل کرنا چاہئے۔ دعائے قنوت میں مقتدیوں کا آمین کہنا: دُعائے قنوت میں مقتدیوں کا آمین کہنا صحابۂ کرام رضی اللہ عنہم اجمعین کے عمل سے ثابت ہے۔ (ملاحظہ ہو قیام مروزی وعون المعبود وغیرہ) پس ہاتھ اُٹھانے اور نہ اُٹھانے میں اختیار ہے اور مقتدیوں کا دعائے قنوت میں آمین کہنا ابو داؤد میں موجود ہے مگر یہ عام دعائے قنوت کے متعلق ہے۔ وتروں کی خصوصیت نہیں ۔ وتر بھی اس میں شامل ہو سکتے ہیں ۔ کیونکہ وتروں کی دعا بھی دعائے قنوت ہے۔ اعتکاف: [1] (الف) عبادتِ الٰہی کی نیت سے اپنے کو مسجد میں بند کرنا اعتکاف ہے۔ (ب) اور یہ سنت موکدہ ہے۔ (ج) نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم ہر سال ماہ رمضان المبارک میں دس روز اعتکاف فرمایا کرتے تھے۔ آخری سال آپ نے بیس دن اعتکاف فرمایا۔ اعتکاف کرنے والا چونکہ قربِ الٰہی کی طلب میں اپنے آپ کو عبادت کے لئے وقف کر دیتا ہے اور دنیا کے تمام مشاغل سے علیحدہ ہو جاتا ہے اس لئے وہ تلاوتِ قرآن مجید اور ذِکرِ الٰہی میں جس قدر وقت صرف کرے اور دوسری باتوں سے بچے اسی قدر افضل ہے۔ کن اُمور سے اعتکاف فاسد نہیں ہوتا: [2] (الف) مسجد گرنے یا زبردستی مسجد سے نکال دیئے جانے یا جان و مال کے خوف سے مسجد سے نکل جانے پر بشرطیکہ فوراً کسی دوسری مسجد میں چلا جائے ان صورتوں میں اعتکاف فاسد نہیں ہوتا۔ (ب) علاوہ ازیں مسجد میں سونا (ج) کھانا پینا
x
صفحہعنوان
3فکر و نظر رمضان شریف
6روزہ
19اَلصَّلٰوۃُ خَیْرٌ مِّنَ النَّوْم اذانِ سحری میں کہا جائے یا اذانِ فجر میں ؟
28رمضان المبارک کے احکام و مسائل
38رکعات تراویح میں سنت نبوی صلی اللہ علیہ وسلم اور تعاملِ صحابہ
53ضرورتِ قرآن اور اس كے فضائل
69ھٰذا کلام ربی
70’’محدث‘‘ معاصرین کی نظر میں
Flag Counter