Maktaba Wahhabi

محدث شمارہ 11

مؤلف: حافظ عبد الرحمن مدنی

ناشر: مجلس التحقیق الاسلامی لاہور

سال شائع: نومبر 1971

(ج) خوشبو اور سرمہ لگانا۔ (د) سر اور بدن پر تیل ملنا (ہ) آنکھ ناک یا کان میں دوائی ڈالنا، پچھنے لگوانا، بشرطیکہ کمزوری کا ڈر نہ ہو۔ (و) ہنڈیا کا نمک چکھ کر فوراً تھوک دینا۔ (ز) روزہ رکھ کر صبح صادق کے بد غسل جنابت کرنا۔ (ح) احتلام ہونا (ط) قے آنا (ی) گرد و غبار، مکھی، مچھر کا حلق میں اتر جانا، تالاب وغیرہ میں غوطہ لگانا جس سے پانی ناک یا حقل کے ذریعے اندر نہ جائے۔ (ک) ناک میں بغیر مبالغہ پانی ڈالنا۔ (ل) مسوڑھے کے خون یا کلی کے بعد پانی کی تری کا یا دانت میں غیر محسوس ریزوں کا تھوک کے ساتھ اندر چلے جانا۔ (م) بیوی کا بوسہ لینا، یا محض ہمکنار ہونا مگر جوان کو اس سے پرہیز کا حکم دیا گیا ہے۔ کن چیزوں سے روزہ ٹوٹتا ہے: [1] (الف) دانستہ کھانا (ب) جماع کرنا (ج) خود قے کرنا (د) نسوار لینا (ھ) حقہ سگریٹ پینا (و) ناک میں پانی یا دوائی مبالغہ سے چڑھانا، جس سے پانی حلق کے نیچے اتر جائے (د) چغلی، غیبت کرنا (اس سے مراد تحذیر ہے)
x
صفحہعنوان
3فکر و نظر رمضان شریف
6روزہ
19اَلصَّلٰوۃُ خَیْرٌ مِّنَ النَّوْم اذانِ سحری میں کہا جائے یا اذانِ فجر میں ؟
28رمضان المبارک کے احکام و مسائل
38رکعات تراویح میں سنت نبوی صلی اللہ علیہ وسلم اور تعاملِ صحابہ
53ضرورتِ قرآن اور اس كے فضائل
69ھٰذا کلام ربی
70’’محدث‘‘ معاصرین کی نظر میں
Flag Counter