فرما دی بعد ازاں[1] اس کے ساتھ ۹ محرم یا ۱۱ محرم کے روزے کا بھی ارادہ ظاہر فرمایا۔ اس کے ساتھ ساتھ ہر ماہ کے تین روزے رکھنے کی ترغیب دلائی۔ اس طرح بتدریج (قبلہ کی تبدیلی کے ایک ماہ بعد) ہجرت کے اٹھارویں ماہ یعنی ماہ شعبان ۲ھ میں رمضان کی فرضیت نازل ہوئی۔ [2] شبہ: بعض لوگوں کو وہم ہے کہ چونکہ ابتدائے اسلام میں غربت تھی اس لئے روزے کا سبق دیا گیا چنانچہ کمیونسٹ اسی بات کا دھوکہ دے کر مسلمانوں کو ورغلاتے ہیں ۔ ازالہ شبہ: یہ واقعات کے بالکل خلاف ہے۔ کیونکہ جنگ بدر ماہ رمضان ۲ھ میں ہوئی اور اسی سال روزے فرض ہوئے جیسا کہ ابھی ابھی بیان ہوا ہے، اور جنگ بدر کے بعد مسلمان روز افزوں ترقی پذیر تھے۔ تنگی کے دِن گزرتے گئے۔ فراخی کے دِن آنے لگے۔ اگر روزے صرف غربت کی بناء پر رکھے جاتے تو روزے ہجرت سے کافی دیر پہلے فرض ہو جاتے۔ |