کی شے ہے اور ویسے بھی یہ اک فتنہ ہے۔ خدا جانے کل اس کا انجام کیا ہو اور اپنے ساتھ کیا کیا قیامتیں لائے۔ ہاں گھر کی آبادی کے لئے ہوش مند اور دیانتدار لڑکی ہی مفید ہو سکتی ہے۔ اس لئے دوسری باتوں کو چھوڑ کر حضور علیہ السلام کے اس مشورہ کی قدر کرنا چاہئے۔ حضور کا ارشاد ہے: ’’دنیا ساری ایک ساز و سامان ہے لیکن بہتر ساز و سامان ’’نیک خاتون‘‘ ہے۔‘‘ الدنیا کلھا متاع وخیر متاع الدیا المرأۃ الصالحۃ (مسلم) |