Maktaba Wahhabi

29 - 46
مخرمہ بن نوفل کے لئے رکھ دی۔ جب مخرمہ اپنے لڑکے مسعود کے ساتھ آیا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس کا استقبال کیا، اور وہ قبا اس کو دیدی۔ مقوقس حاکم اسکندریہ نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو ہدیہ بھیجا اس میں ماریہ قبطیہ رضی اللہ عنہا اور سیرین رضی اللہ عنہا بھی تھیں ، ایک خچر، ایک گدھا، اور کئی اور ضرورت کی اشیاء تھیں ، حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے حضرت ماریہ رضی اللہ عنہا کو اپنے لئے پسند فرمایا وہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی اُم الولد تھیں ، حضرت سیرین رضی اللہ عنہا کو حضرت حسان رضی اللہ عنہ کو بخش دیا۔ شاہ نجاشی نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو ہدیہ بھیجا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اُسے قبول فرمایا، اور اسکے بدلے خود بھی نجاشی کے لئے ہدیہ روانہ فرمایا، اسی طرح فروہ جذامی نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو سفید خچر ہدیہ بھیجا جس پر غزوہ حنین میں آپ صلی اللہ علیہ وسلم سوار ہوئے تھے۔ وہ کون ہے یہاں جو گرفتارِ غم نہیں ؟ (عبد الرحمن عاجز، مالبر کوٹلوی، لائل پور) دل، کیا کہا، عزیز نہیں ، محترم نہیں تیری نظر کی زد میں ہے یہ بات کم نہیں منڈلا رہا ہے، سر پہ ترے طائرِ اجل پھر بھی لحد کی فکر، قیامت کا غم نہیں جو درد مجھ کو تیری نظر نے عطا کیا تری قسم، وہ نعمتِ عظمیٰ سے کم نہیں رختِ سفر نہ کھول، نقوشِ قدم نہ دیکھ کیا تو مسافر رہِ ملکِ عدم نہیں آخر شکایتِ غمِ دنیا سے فائز وہ کون ہے یہاں جو گرفتارِ غم نہیں ؟ گھبرانہ زندگی کے نشیب و فراز سے جس کو مداومت ہو کوئی ایسا غم نہیں غم کی متاعِ بیش بہا اس کی دین ہے اب دل میں کوئی خواہشِ جاہ و حشم نہیں رقص و سرود، بزمِ طرب محفلِ نشاط ہرگز یہ شانِ امتِ خیر الامم نہیں وہ سرفراز ہو نہ سکا راہِ عشق میں جو آستان پاک پر ہر وقت ختم نہیں خالق کو چھوڑ کر چھکے مخلوق کی طرف عاجزؔ کا یہ اصول خدا کی قسم نہیں
Flag Counter