زکوۃ فرضیت، مصارف ا ور مسائل عثمان صفدر[1] زکوۃ کی تعریف: لفظ’’زکوۃ‘‘کا لغوی مفہوم پاکیزگی اور اضافہ ہے، اس سے یہ بات واضح ہوجاتی ہے کہ اس عبادت سے انسان کا مال حلال اور پاک ہوجاتا ہے ، اور انسان کا نفس بھی تمام گناہوں کی آلودگی سے پاک اور صاف ہوجاتا ہے۔ شریعت اسلامی میں زکوۃ کا معنی ہے: خاص اموال میں جب وہ نصاب تک پہنچ جائے اور اس پر سال گزر جائے تو اس میں سے مخصوص حصہ نکال کر مخصوص مستحقین تک پہنچانا۔ اس تعریف سے پانچ چیزیں واضح ہوتی ہیں : 1. زکوۃ تمام اموال میں سے نہیں نکالی جائیگی ، بلکہ صرف چند خاص اموال ہیں جن پر زکوۃ لاگو ہوتی ہے۔ ان کی تفصیل آئندہ سطور میں آ ئے گی۔ 2. ہر کم و زیادہ مال و دولت پر زکوۃ نہیں ہے بلکہ ایک خاص مقدار پر زکوۃ کا نفاذ ہوگا، یہ مقدار ہر مال کے |