تدبر قرآن کریم کا مرکزی محور نکتہ توحید کی وضاحت ہے ابوعمار بیاں میں نکتۂ توحید آ تو سکتا ہے ترے دماغ میں بت خانہ ہو تو کیا کہیے؟ کیا سب اچھا ہے؟ ایک نظر اس طرف بھی ! (مسلمانوں کی داخلی و خارجی صورتِ حال کا جائزہ) موضوع کی اہمیت سمجھنے کیلئے پہلے حالاتِ حاضرہ پر نظر ڈالیں اور مشاہدہ کریں کہ بھلائی کے کاموں کے حوالے سے درجنوں تحریکوں کے باوجود دینداری کم ہورہی ہے اور ملک و معاشرہ کس انداز سے دن بدن بگڑتا جارہا ہے۔ امتِ مسلمہ ایک مذہبی اکائی کی حیثیت سے نہ صرف خارجی طور پر اس وقت انتہائی ذلت کی کیفیت سے گذر رہی ہے بلکہ داخلی طورپربھی تمام مسلم معاشرے ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہیں ۔بہترہوگا کہ پہلے صورتحال کا صحیح اندازہ کرلیا جائے۔ آئیے پہلے خرابی کے اشاروں (Indicators)اور ان کے نتیجہ |