اس روایت سے بعض مفتی صاحبان نے یہ مفہوم تراشا کہ اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ان کے خیمے اکھاڑ دیئے تھے لہذاعورتوں کو مسجد میں اعتکاف کو اجازت نہیں دی جاسکتی ،حالانکہ یہ روایت امام بخاری رحمہ اللہ نے باب اعتکاف النساء کے تحت ذکر کی ہے یعنی وہ تو مسئلے کا اثبات فرماتے ہیں ۔اور مفتی صاحب نفی فرماتے ہیں نیز صحیح بخاری میں یہ الفاظ بھی مروی ہے ثم اعتکف ازواجہ بعد ہ (صحیح بخاری :2026)یعنی آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی وفات کے بعد آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی ازواج نے مسجد میں اعتکاف کیا۔اور غلط مفہوم تراشنے والے اس سے نفی ثابت کررہے ہیں ۔ اگر اکھاڑنے کی علت یہی ہوتی کہ جائز نہیں ہے تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم فرماتے کہ عورتوں کیلئے مسجد میں اعتکاف نہیں ہےبلکہ گھر میں ہے لہذا وہ گھر میں اعتکاف کریں ،جو لوگ مسجد میں اعتکاف سے منع کرتے ہیں اور گھر میں جائز کہتے ہیں ۔کیا وہ نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے واضح فرمان کی روشنی میں ایسا دکھا سکتے ہیں ۔جواب یقیناً نفی میں ہے تو حدیث کا مفہوم نہ بگاڑاجائے۔ بلکہ حدیث تو اپنی جگہ بالکل صحیح ہے جب آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی ایک بیوی کی دیکھا دیکھی ،دیگر ازواج نے بھی مسجد میں اعتکاف کی غرض سے خیمے لگانے شروع کئے تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: أَلْبِرَّ تُرَوْنَ بِهِنَّ یعنی کیا نیکی اس چیز کانام ہے،معنی نیکی یہ نہیں ۔ بلکہ کسی کی ریس کرتے ہوئے عمل کیا جائے یا میرا قرب حاصل کرنے کے لئے یہ عمل کیا جائے درست نہیں ۔ لہذا آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے انہیں اس عمل سے باز رکھا ۔ محدثین نے اس کی اور توجیہ بھی کی ہے لیکن یہ کسی نے نہیں کہا کہ عورت کا اعتکاف مسجدمیں درست نہیں تھا۔ اس لئے اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے منع کردیا ۔نیز امام مالک رحمہ اللہ مؤطا میں اس مسئلے کی تحقیق کو مزید وضاحت کے ساتھ تحریر فرماتے ہوئے لکھتے ہیں : ’’فِي الْمَرْأَةِ إِنَّهَا إِذَا اعْتَكَفَتْ ثُمَّ حَاضَتْ فِي اعْتِكَافِهَا، إِنَّهَا تَرْجِعُ إِلَى بَيْتِهَا. فَإِذَا طَهُرَتْ رَجَعَتْ إِلَى الْمَسْجِدِ. أَيَّةَ سَاعَةٍ طَهُرَتْ. ثُمَّ تَبْنِي عَلَى مَا مَضَى مِنَ اعْتِكَافِهَا ‘‘ اگرعورت اعتکاف کرے پھر اس کو حیض آجائے تو وہ اپنے گھر چلی جائے پھر جب پاک ہومسجد میں آجائے اور تاخیر نہ کرے اور سابقہ اعتکاف پر بناء کرے ۔اس کو شمار کرے (یعنی جو ایام حیض کے سبب سے رہ گئے ہیں اس کی قضاء |