Maktaba Wahhabi

62 - 135
مستحاضہ تھیں نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ساتھ اعتکاف میں بیٹھی تھیں ۔ یہی روایت امام ابوداؤد سنن ابی داؤد میں باب فی المستحاضۃ تعتکف کے تحت اور امام ابن ماجہ رحمہ اللہ نے اپنی سنن ابن ماجہ میں باب المتحاضۃ تعتکف کے تحت ذکر کی ہے ،جس سے محدثین کے مسلک کا انداز ہ کیا جاسکتا ہےکہ وہ بلا کراہت عورتوں کے مسجد میں اعتکاف کو درست قرار دیتے ہیں ۔ بعض لوگوں نے صحیح بخاری میں مروی روایت جس میں آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اپنی ازواج مطہرات کے جب مسجد میں خیمہ دیکھے تو انہیں اکھاڑنے کا حکم دیا۔ صحیح بخاری میں اس روایت کا ذکر باب اعتکاف النساء کے تحت اس طرح ہے۔ عَنْ عَائِشَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا، قَالَتْ: كَانَ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، يَعْتَكِفُ فِي العَشْرِ الأَوَاخِرِ مِنْ رَمَضَانَ، فَكُنْتُ أَضْرِبُ لَهُ خِبَاءً فَيُصَلِّي الصُّبْحَ ثُمَّ يَدْخُلُهُ، فَاسْتَأْذَنَتْ حَفْصَةُ عَائِشَةَ أَنْ تَضْرِبَ خِبَاءً، فَأَذِنَتْ لَهَا، فَضَرَبَتْ خِبَاءً، فَلَمَّا رَأَتْهُ زَيْنَبُ ابْنَةُ جَحْشٍ ضَرَبَتْ خِبَاءً آخَرَ، فَلَمَّا أَصْبَحَ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ رَأَى الأَخْبِيَةَ، فَقَالَ: مَا هَذَا؟ فَأُخْبِرَ، فَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: أَلْبِرَّ تُرَوْنَ بِهِنَّ فَتَرَكَ الِاعْتِكَافَ ذَلِكَ الشَّهْرَ، ثُمَّ اعْتَكَفَ عَشْرًا مِنْ شَوَّالٍ۔[1] ترجمہ :سیدہ عائشہ رضی اللہ عنھا فرماتی ہیں کہ نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم رمضان کے آخری عشرے میں اعتکاف کرتے تھے، میں آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے لئے ایک خیمہ نصب کر دیتی تھی، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم فجر کی نماز پڑھ کر اس میں داخل ہوتے، پھر حفصہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا نے عائشہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا سے خیمہ نصب کرنے کی اجازت مانگی، انہوں نے اجازت دیدی تو حفصہ رضی اللہ عنھا نے بھی ایک خیمہ نصب کیا، جب زینت بن جحش رضی اللہ عنھانے دیکھا تو انہوں نے بھی ایک دوسرا خیمہ نصب کیا۔ جب صبح ہوئی تو نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے چند خیمے دیکھے، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا کہ یہ خیمے کیسے ہیں ؟ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے واقعہ بیان کیا گیا تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا کیا تم ان میں نیکی سمجھتے ہو؟ چنانچہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اس مہینہ میں اعتکاف چھوڑ دیا، پھر شوال کے ایک عشرہ میں اعتکاف کیا۔
Flag Counter