Maktaba Wahhabi

56 - 135
کتاب اللہ اور اسوۂ رسول صلی اللہ علیہ وسلم کو راہِ عمل بناتے ہیں اگر آپ کسی ایسے آدمی کے ہتھے چڑھ گئے جو قرآن و حدیث میں خامی تلاش کرتا ہے اور ان دونوں کو ناکافی قرار دیکر قیاس اور رائے دہی کے نام پر شریعت سازی کرتا ہے تو آپ کا معاملہ ایسا ہی ہوجائے گا جیسے کوئی آسمان سے گرا اور کھجور میں اٹکا۔اس بات کو پرکھنے کا سب سے اچھا معیار یہ ہے کہ اگر آپ کسی صحیح عالمِ دین سے کوئی مسئلہ دریافت کریں گے تو آپ دیکھیں گے کہ صحیح عالم مسئلے کا حل آپ کو قرآنِ کریم ، اسوۂ رسول (احادیث نبوی ) اور صحابہ کرام رضی اللہ عنہم کے اختیار کردہ طریقۂ عمل کی روشنی میں مکمل حوالوں کے ساتھ فراہم کرے گا ۔ اس کے بر عکس نام کا عالم مسائل کا حل قرآن و حدیث جیسے بنیادی معیارات کو چھوڑ کربلا دلیل و قیاس اور اپنے بزرگوں کی آراء کی روشنی میں فراہم کرے گا اور اس کے حوالہ جات صرف اپنے مکتبۂ فکر سے متعلق مصنفین کی کتب سے اخذ شدہ ہوں گے اور یہ اس کے کمزور اور جعلی ہونے کی سب سے بڑی دلیل ہے ۔ ٭ ہر تلاوت کے بعد ایک اضافی نکتے سے ضرور فائدہ اٹھائیں وہ یہ کہ تلاوت کے بعد اپنے اور اپنے پیاروں کیلئے دنیا اور آخرت کے ہر معاملے کیلئے دعا کریں ۔ یاد رکھیں کہ تلاوت کا ثواب بعینہٖ ( such As)منتقل (Transfer)نہیں ہوتا بلکہ بعد از تلاوت دعا کے ذریعے ربّ کریم کے سامنے مدعا بیان کیا جاتا ہے کہ وہ زندہ یا فوت شدہ انسانوں کے معاملات آسان فرمائے ۔ خلاصہ خلاصہ یہ ہے کہ ہم مسلمان اس وقت مختلف گروہوں میں منقسم ہیں اورعملاً بُعد المشرقین (Poles Apart) ہیں چنانچہ آپس کی وحدت کیلئے اللہ تعالیٰ کی توحید کو سمجھنا لازمی ہے۔ حالات میں تبدیلی صرف اس وقت ممکن ہوگی جب عقیدہ توحید کے مطابق حقوق اللہ کی ادائیگی ہوگی اور شرک سے صرف اسی صورت میں بچاؤ ہوگا جب ہمیں عقیدۂ توحید کی مکمل سمجھ آئے گی اور توحید کی سمجھ کیلئے تدبرِقرآن لازمی مرحلہ ہے ۔ مسلمان کا سب سے قیمتی سرمایہ اللہ تعالیٰ کی کتاب ہے، عقیدۂ توحید کی تفصیلات یعنی اللہ تعالیٰ کی ذات ، عظمت و صفات ،حقوق کی پہچان اور عبادات و معاملات میں اسوۂ رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی بنیاد جاننے کیلئے قرآنِ کریم اولین ذریعہ ہے ۔ قرآنِ کریم غیر متنازعہ کتاب ہے اور دیگر انسانی فلسفوں سے بے نیاز کرتا ہے اور سب سے بڑ ھ کر یہ کہ تدبرِ قرآن علمائے سوء سے چھٹکارا پانے کیلئے پہلا قدم ہے، اس کے بر عکس قرآن
Flag Counter