Maktaba Wahhabi

54 - 135
لائحہ عمل ٭ ہر کام سے پہلے منصوبہ سازی لازمی ہے اوریہ بات سمجھ لینی چاہئے کہ حالات میں تبدیلی کا کوئی مختصر راستہ (Short cut) نہیں ہے۔ جو لوگ اس وقت مسلمانوں کے حالات سے مایوس ہیں اور تبدیلی کے خواہشمند ہیں تو ان کو معلوم ہونا چاہئے کہ جس طرح بگاڑ میں وقت لگا اسی طرح تعمیرِ نو (Reform) بھی وقت طلب معاملہ ہےچنانچہ ہمت نہ ہاریں ۔حالات بدلنے کے انتظار میں نہ رہیں اور کم از کم اپنی اور اپنے ٭ گھر والوں کی فکر کریں ۔ارشاد باری تعالیٰ ہے: ﴿ یٰٓاَیُّھَا الَّذِیْنَ اٰمَنُوْا عَلَیْکُمْ اَنْفُسَکُمْ ﴾ (ترجمہ) اے ایمان والو! تمہیں اپنی فکر کرنالازم ہے (المائدہ 5آیت 105) ٭ تدبرِ قرآن کا کام پورے ادب و احترام ، توجہ ، کھلے دل و دماغ اور مکمل غیر جانبداری کے ساتھ کریں اور کلام اللہ کے بیان کردہ نکات کو حرفِ آخر سمجھیں تاکہ ذہن میں موجود گزشتہ معلومات سے تقابل کی صورت میں ذہنی انتشار پیدا نہ ہو۔ ٭ تدبرِ قرآن کے حصول کیلئے روز مرہ کی بنیاد پر باقاعدہ وقت نکالئے جیسا کہ دیگر ضروری کاموں کے لئے اہتمام کرتے ہیں ۔ ہم مسلمان اگر رسائل و جرائد یا کم از کم اخبارات پڑھنے میں لگنے والے وقت کا% 50بھی روز مرہ کی بنیاد پرتدبرِ قرآن پر لگادیں تو کافی بہتری آجائے گی۔ لہٰذا اپنے آپ سے سنجیدہ ہوں ،پہلے اپنے نفس کو اس نکتے پر قائل کریں کہ واقعی نزولِ قرآن کے مقاصدکو سمجھنا بھی ضروری ہے اور یہ سمجھ لیں کہ نفس کشی لازمی امر ہے اورگھر کے ماحول اور اپنی عادات بدلے بغیر یہ مقاصد حاصل نہیں ہوسکتے اوروقت نکالنے کیلئے دنیاوی زندگی کی مصروفیات و معاملات کو محدود (Limit)کرنا ہوگا یعنی ترجیحات کو بدلنا ہوگاکیونکہ دنیا کی محدود زندگی کے مقابلے میں آخرت کی ہمیشگی والی زندگی کی فکر زیادہ ضروری ہے۔ ٭ ذاتی پاکی و صفائی کو یقینی بناتے ہوئےگھر کے پاک و صاف ، روشن اور ہوا دار حصہ کو تلاوت اور تدبر
Flag Counter