Maktaba Wahhabi

آل رسول و اصحاب رسول رضی اللہ عنہم ایک دوسرے کے ثنا خواں

مؤلف: مرکزالدراسات والبحوث

ناشر: دار المعرفہ

مترجم: عبد الحمید اطہر

کیا: وہ کون ہیں ؟ انہوں نے جواب دیا: علی، عقیل، جعفر اور عباس کی اولاد۔‘‘ [1] اس کی اور ایک دلیل یہ ہے کہ عبدالمطلب بن ربیعہ بن حارث بن عبدالمطلب اور فضل بن عباس رضی اللہ عنہما نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس گئے اور آپ سے درخواست کی کہ ان کو صدقے کا ذمے دار بنایا جائے تاکہ ان کو اتنا مال حاصل ہو جائے جس سے وہ اپنی شادی کرسکیں ۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ان سے فرمایا: ’’آلِ محمد کے لیے صدقہ جائز نہیں ہے، یہ لوگوں کی گندگیاں ہے۔‘‘ [2] اس سے معلوم ہوتا کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی چچا کی اولاد مثلاً علی، جعفر، عقیل، عباس کی اولاد اور ابولہب کی وہ اولاد جنہوں نے اسلام قبول کیا، عبدالحارث بن عبدالمطلب کی اولاد کی اولاد آلِ نبی صلی اللہ علیہ وسلم میں سے ہیں ۔ ازواجِ مطہرات اہل بیت ہیں : اللہ عزوجل کا ارشاد ہے: ﴿ وَقَرْنَ فِي بُيُوتِكُنَّ وَلَا تَبَرَّجْنَ تَبَرُّجَ الْجَاهِلِيَّةِ الْأُولَىٰ ۖ وَأَقِمْنَ الصَّلَاةَ وَآتِينَ الزَّكَاةَ وَأَطِعْنَ اللَّهَ وَرَسُولَهُ ۚ إِنَّمَا يُرِيدُ اللَّهُ لِيُذْهِبَ عَنكُمُ الرِّجْسَ أَهْلَ الْبَيْتِ وَيُطَهِّرَكُمْ تَطْهِيرًا‎﴾‏ (الاحزاب: ۳۳) ’’اور تم اپنے گھروں میں رہو، اور زمانہ جاہلیت کی طرح نہ پھرو، نمازوں کو قائم کرو، زکوٰۃ دو، اللہ اور اس کے رسول کی اطاعت کرو، بلاشبہ اللہ چاہتا ہے کہ، اے گھر والو! تم سے گندگی کو دور کرے اور تم کو پاکیزہ بنا دے۔‘‘ اس آیت کے سیاق و سباق سے واضح طور پر معلوم ہوتا ہے کہ ازواج مطہرات بھی آل رسول میں سے ہیں ، لیکن اس سے یہ معلوم نہیں ہوتا کہ ازواج کے علاوہ دوسرے لوگ اہل بیت میں سے نہیں ہیں ، کیونکہ اعتبار عمومِ لفظ کا ہوتا ہے، اختصاص کا نہیں ۔ حضرت عکرمہ نے اس آیت کے سلسلے میں حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت کیا ہے کہ یہ آیت ازواج مطہرات کے سلسلے میں نازل ہوئی۔ پھر عکرمہ نے فرمایا: جو چاہے میں
x
صفحہعنوان
5پیش لفظ
8پہلا باب: اہل بیت اور صحابہ رضی اللہ عنہم اجمعین کون ہیں ؟
8اہل بیت رضی اللہ عنہم کون ہیں ؟
9ازواجِ مطہرات اہل بیت ہیں :
12آل بیت رضی اللہ عنہم کے فضائل:
14اہل بیت رضی اللہ عنہم کے سلسلے میں مسلمانوں کا عقیدہ:
15صحابہ کرام رضی اللہ عنہم کون ہیں ؟
16صحابہ کرام رضی اللہ عنہم کے فضائل:
17حدیث نبوی میں وارد صحابہ کرام رضی اللہ عنہم کے فضائل:
18خیر المرسلین صلی اللہ علیہ وسلم کے اصحاب رضی اللہ عنہم کے سلسلے میں مسلمانوں کا عقیدہ:
20بعض وہ اہل بیت جنہیں صحبت و رشتہ داری دونوں کا شرف حاصل ہے:
21دوسراباب: اہل بیت، اصحاب رسول صلی اللہ علیہ وسلم کے ثنا خواں
22سیّدنا علی رضی اللہ عنہ صحابہ کرام رضی اللہ عنہم کی تعریف میں رطب اللسان:
26عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما صحابہ کرام رضی اللہ عنہم کے ثنا خواں :
28امام علی بن حسین رضی اللہ عنہ صحابہ کے ثنا خواں :
31امام محمد باقر رحمہ اللہ صحابہ کرام رضی اللہ عنہم کے ثنا خواں :
32امام زید بن علی بن حسین رحمہ اللہ صحابہ رضی اللہ عنہم کے ثنا خواں :
33امام عبداللہ بن حسن بن حسن بن علی رحمہ اللہ صحابہ رضی اللہ عنہم کے ثنا خواں :
35امام جعفر صادق رحمہ اللہ صحابہ رضی اللہ عنہم کے ثنا خواں :
37امام موسیٰ کاظم رحمہ اللہ صحابہ رضی اللہ عنہم کے ثنا خواں :
38امام علی رضا رحمہ اللہ صحابہ رضی اللہ عنہم کے ثنا خواں :
39امام حسن بن محمد عسکری رحمہ اللہ صحابہ رضی اللہ عنہم کے ثنا خواں :
41تیسرا باب: صحابہ کرام رضی اللہ عنہم اہل بیت رضی اللہ عنہم کے ثنا خواں
41خلیفہ اوّل ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ اہل بیت رضی اللہ عنہم کے ثنا خواں :
44حضرت عمر رضی اللہ عنہ اہل بیت رضی اللہ عنہم کے ثنا خواں :
48عثمان بن عفان رضی اللہ عنہ اہل بیت رضی اللہ عنہم کے ثنا خواں :
49طلحہ بن عبید اللہ رضی اللہ عنہ اہل بیت رضی اللہ عنہم کے ثنا خواں :
49سعد بن ابی وقاص رضی اللہ عنہ اہل بیت رضی اللہ عنہم کے ثنا خواں :
50جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہ اہل بیت رضی اللہ عنہم کے ثنا خواں :
51ام المومنین سیّدہ عائشہ رضی اللہ عنہا اہل بیت رضی اللہ عنہم کی ثنا خواں :
53عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ اہل بیت رضی اللہ عنہم کے ثنا خواں :
53عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہ اہل بیت رضی اللہ عنہم کے ثنا خواں :
54مسور بن مخرمہ رضی اللہ عنہما اہل بیت رضی اللہ عنہم کے ثنا خواں :
55ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ اہل بیت رضی اللہ عنہم کے ثنا خواں :
56زید بن ثابت رضی اللہ عنہ اہل بیت رضی اللہ عنہم کے ثنا خواں :
57آلِ نبی کی تعریف میں انس، براء بن عازب اور ابو سعید خدری رضی اللہ عنہم کی روایتیں :
57براء بن عازب رضی اللہ عنہ :
57ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ :
57عبداللہ بن عمرو بن عاص رضی اللہ عنہ اہل بیت رضی اللہ عنہم کے ثنا خواں :
59معاویہ رضی اللہ عنہ ، علی رضی اللہ عنہ اور اہل بیت رضی اللہ عنہم کے ثنا خواں :
62خلاصہ کلام
Flag Counter