Maktaba Wahhabi

آل رسول و اصحاب رسول رضی اللہ عنہم ایک دوسرے کے ثنا خواں

مؤلف: مرکزالدراسات والبحوث

ناشر: دار المعرفہ

مترجم: عبد الحمید اطہر

سیّدنا سعد رضی اللہ عنہ سیّدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما کی تعریف کرتے ہوئے فرماتے ہیں : ’’میں نے ابن عباس رضی اللہ عنہ کے مقابلے میں کسی کو ان سے بڑھ کر حاضر دماغ، عقل مند اور کثیر علم والا نہیں دیکھا، میں نے عمر رضی اللہ عنہ کو دیکھا ہے کہ وہ مشکل مسائل کو حل کرنے کے لیے ان کو بلاتے تھے، پھر فرماتے: تمہارے پاس مشکل مسئلہ آیا ہے۔ پھر اس سے زیادہ نہیں کہتے، جب کہ آپ کے ساتھ اہل بدر مہاجرین اور انصار بھی رہتے۔ [1] جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہ اہل بیت رضی اللہ عنہم کے ثنا خواں : سیّدنا جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہ نے اہل بیت رضی اللہ عنہم کی تعریف کی ہے، جس سے معلوم ہوتا ہے کہ ان کو اہل بیت سے بڑی محبت تھی، ابن ابو شیبہ رحمہ اللہ نے عطیہ بن سعد رحمہ اللہ سے روایت کیا ہے کہ وہ فرماتے ہیں : ہم جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہ کے پاس گئے، جب کہ ان کی بھویں آنکھوں پر پڑی ہوئی تھیں یعنی بہت بوڑھے ہوگئے تھے، میں نے ان سے کہا: ہمیں علی بن ابوطالب رضی اللہ عنہ کے بارے میں بتائیے۔ وہ کہتے ہیں کہ جابر رضی اللہ عنہ نے اپنے ہاتھ سے اپنی بھوؤ ں کو اٹھایا پھر فرمایا: وہ بہترین انسان ہیں ۔[2] حسین بن علی رضی اللہ عنہما مسجد نبوی میں داخل ہوئے تو سیّدنا جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہ نے فرمایا: ’’جس کو یہ پسند ہو کہ جنتی نوجوانوں کے سردار کو دیکھے تو اس کو دیکھے۔‘‘ [3] اور سیّدنا جابر رضی اللہ عنہ نے اس بات کو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی طرف منسوب کیا۔ طبقات ابن سعد میں ہے کہ جب سیّدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما کا انتقال ہوگیا تو سیّدنا جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہ نے فرمایا: ’’آج سب سے بڑے عالم، سب سے بڑے بردباد کا انتقال ہوگیا، ان کے جانے سے امت کو ایسا نقصان ہوا ہے جس کی تلافی نہیں ہوسکتی۔‘‘ [4]
x
صفحہعنوان
5پیش لفظ
8پہلا باب: اہل بیت اور صحابہ رضی اللہ عنہم اجمعین کون ہیں ؟
8اہل بیت رضی اللہ عنہم کون ہیں ؟
9ازواجِ مطہرات اہل بیت ہیں :
12آل بیت رضی اللہ عنہم کے فضائل:
14اہل بیت رضی اللہ عنہم کے سلسلے میں مسلمانوں کا عقیدہ:
15صحابہ کرام رضی اللہ عنہم کون ہیں ؟
16صحابہ کرام رضی اللہ عنہم کے فضائل:
17حدیث نبوی میں وارد صحابہ کرام رضی اللہ عنہم کے فضائل:
18خیر المرسلین صلی اللہ علیہ وسلم کے اصحاب رضی اللہ عنہم کے سلسلے میں مسلمانوں کا عقیدہ:
20بعض وہ اہل بیت جنہیں صحبت و رشتہ داری دونوں کا شرف حاصل ہے:
21دوسراباب: اہل بیت، اصحاب رسول صلی اللہ علیہ وسلم کے ثنا خواں
22سیّدنا علی رضی اللہ عنہ صحابہ کرام رضی اللہ عنہم کی تعریف میں رطب اللسان:
26عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما صحابہ کرام رضی اللہ عنہم کے ثنا خواں :
28امام علی بن حسین رضی اللہ عنہ صحابہ کے ثنا خواں :
31امام محمد باقر رحمہ اللہ صحابہ کرام رضی اللہ عنہم کے ثنا خواں :
32امام زید بن علی بن حسین رحمہ اللہ صحابہ رضی اللہ عنہم کے ثنا خواں :
33امام عبداللہ بن حسن بن حسن بن علی رحمہ اللہ صحابہ رضی اللہ عنہم کے ثنا خواں :
35امام جعفر صادق رحمہ اللہ صحابہ رضی اللہ عنہم کے ثنا خواں :
37امام موسیٰ کاظم رحمہ اللہ صحابہ رضی اللہ عنہم کے ثنا خواں :
38امام علی رضا رحمہ اللہ صحابہ رضی اللہ عنہم کے ثنا خواں :
39امام حسن بن محمد عسکری رحمہ اللہ صحابہ رضی اللہ عنہم کے ثنا خواں :
41تیسرا باب: صحابہ کرام رضی اللہ عنہم اہل بیت رضی اللہ عنہم کے ثنا خواں
41خلیفہ اوّل ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ اہل بیت رضی اللہ عنہم کے ثنا خواں :
44حضرت عمر رضی اللہ عنہ اہل بیت رضی اللہ عنہم کے ثنا خواں :
48عثمان بن عفان رضی اللہ عنہ اہل بیت رضی اللہ عنہم کے ثنا خواں :
49طلحہ بن عبید اللہ رضی اللہ عنہ اہل بیت رضی اللہ عنہم کے ثنا خواں :
49سعد بن ابی وقاص رضی اللہ عنہ اہل بیت رضی اللہ عنہم کے ثنا خواں :
50جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہ اہل بیت رضی اللہ عنہم کے ثنا خواں :
51ام المومنین سیّدہ عائشہ رضی اللہ عنہا اہل بیت رضی اللہ عنہم کی ثنا خواں :
53عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ اہل بیت رضی اللہ عنہم کے ثنا خواں :
53عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہ اہل بیت رضی اللہ عنہم کے ثنا خواں :
54مسور بن مخرمہ رضی اللہ عنہما اہل بیت رضی اللہ عنہم کے ثنا خواں :
55ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ اہل بیت رضی اللہ عنہم کے ثنا خواں :
56زید بن ثابت رضی اللہ عنہ اہل بیت رضی اللہ عنہم کے ثنا خواں :
57آلِ نبی کی تعریف میں انس، براء بن عازب اور ابو سعید خدری رضی اللہ عنہم کی روایتیں :
57براء بن عازب رضی اللہ عنہ :
57ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ :
57عبداللہ بن عمرو بن عاص رضی اللہ عنہ اہل بیت رضی اللہ عنہم کے ثنا خواں :
59معاویہ رضی اللہ عنہ ، علی رضی اللہ عنہ اور اہل بیت رضی اللہ عنہم کے ثنا خواں :
62خلاصہ کلام
Flag Counter