Maktaba Wahhabi

آل رسول و اصحاب رسول رضی اللہ عنہم ایک دوسرے کے ثنا خواں

مؤلف: مرکزالدراسات والبحوث

ناشر: دار المعرفہ

مترجم: عبد الحمید اطہر

جابر جعفی فرماتے ہیں کہ مجھ سے محمد بن علی نے کہا: ’’جابر! مجھے معلوم ہوا ہے کہ عراق میں بعض لوگ ہماری محبت کا دعویٰ کرتے ہیں اور ابوبکر و عمر کو گالیاں دیتے ہیں ، ان لوگوں کا دعویٰ ہے کہ میں نے ان کو اس کا حکم دیا ہے، میری طرف سے ان کو یہ بات پہنچا دو کہ میں اللہ کے یہاں ان سے بری ہوں ، اس ذات کی قسم جس کے ہاتھ میں محمد (میری) کی جان ہے، اگر مجھے ذمے دار بنایا جائے تو میں ان کا خون کرکے اللہ کا تقرب حاصل کروں گا، اگر میں ابوبکر و عمر کے لیے مغفرت اور رحمت کی دعا نہ کروں تو مجھے محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی سفارش نہ ہو‘‘ انہوں نے یہ بھی کہا: ’’جس نے ابوبکر اور عمر کی فضیلت نہیں جانی وہ سنت سے ناواقف ہے۔‘‘ [1] امام زید بن علی بن حسین رحمہ اللہ صحابہ رضی اللہ عنہم کے ثنا خواں : ہاشم بن برید نے زید بن علی بن حسین سے روایت کیا ہے کہ انہوں نے فرمایا: ’’ابوبکر رضی اللہ عنہ شکر بجا لانے والوں کے امام تھے، پھر آپ نے یہ آیت تلاوت کی: ﴿ وَسَيَجْزِي اللَّهُ الشَّاكِرِينَ‎﴾‏’’اور اللہ شکر بجا لانے والوں کو عنقریب بدلہ دے گا‘‘ پھر فرمایا: ابوبکر سے براء ت کرنا علی سے براء ت کرنا ہے۔‘‘[2] امام زید سیّدنا ابوبکر اور سیّدنا عمر رضی اللہ عنہما کے بارے میں فرماتے تھے: ’’میں نے اپنے گھر والوں میں سے جس کسی کو بھی سنا تو ان کا ذکر خیر کرتے ہوئے ہی سنا۔‘‘[3] یحییٰ بن ابوبکر عامری نے اپنی کتاب ’’الریاض المستطابۃ‘‘ میں لکھا ہے کہ وہ امام منصور باللہ عبداللہ بن حمزہ (جو زیدیہ فرقے کے کبار ائمہ میں سے ہیں ) کی ایک بات سے واقف ہوئے ہیں جو انہوں نے اپنی کتاب ’’جواب المسائل التہامیۃ‘‘ میں لکھا ہے، جس سے صحابہ کرام سے متعلق امام زید کا نظریہ واضح ہوتا ہے، وہ لکھتے ہیں : ’’انہوں نے مجملاً صحابہ کی تعریف کی ہے اور دوسروں پر ان کی خصوصیات کو گنوایا ہے‘‘، پھر انہوں نے فرمایا: ’’وہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانے میں اور اس کے بعد کے لوگوں میں سب سے بہترین ہیں ،
x
صفحہعنوان
5پیش لفظ
8پہلا باب: اہل بیت اور صحابہ رضی اللہ عنہم اجمعین کون ہیں ؟
8اہل بیت رضی اللہ عنہم کون ہیں ؟
9ازواجِ مطہرات اہل بیت ہیں :
12آل بیت رضی اللہ عنہم کے فضائل:
14اہل بیت رضی اللہ عنہم کے سلسلے میں مسلمانوں کا عقیدہ:
15صحابہ کرام رضی اللہ عنہم کون ہیں ؟
16صحابہ کرام رضی اللہ عنہم کے فضائل:
17حدیث نبوی میں وارد صحابہ کرام رضی اللہ عنہم کے فضائل:
18خیر المرسلین صلی اللہ علیہ وسلم کے اصحاب رضی اللہ عنہم کے سلسلے میں مسلمانوں کا عقیدہ:
20بعض وہ اہل بیت جنہیں صحبت و رشتہ داری دونوں کا شرف حاصل ہے:
21دوسراباب: اہل بیت، اصحاب رسول صلی اللہ علیہ وسلم کے ثنا خواں
22سیّدنا علی رضی اللہ عنہ صحابہ کرام رضی اللہ عنہم کی تعریف میں رطب اللسان:
26عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما صحابہ کرام رضی اللہ عنہم کے ثنا خواں :
28امام علی بن حسین رضی اللہ عنہ صحابہ کے ثنا خواں :
31امام محمد باقر رحمہ اللہ صحابہ کرام رضی اللہ عنہم کے ثنا خواں :
32امام زید بن علی بن حسین رحمہ اللہ صحابہ رضی اللہ عنہم کے ثنا خواں :
33امام عبداللہ بن حسن بن حسن بن علی رحمہ اللہ صحابہ رضی اللہ عنہم کے ثنا خواں :
35امام جعفر صادق رحمہ اللہ صحابہ رضی اللہ عنہم کے ثنا خواں :
37امام موسیٰ کاظم رحمہ اللہ صحابہ رضی اللہ عنہم کے ثنا خواں :
38امام علی رضا رحمہ اللہ صحابہ رضی اللہ عنہم کے ثنا خواں :
39امام حسن بن محمد عسکری رحمہ اللہ صحابہ رضی اللہ عنہم کے ثنا خواں :
41تیسرا باب: صحابہ کرام رضی اللہ عنہم اہل بیت رضی اللہ عنہم کے ثنا خواں
41خلیفہ اوّل ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ اہل بیت رضی اللہ عنہم کے ثنا خواں :
44حضرت عمر رضی اللہ عنہ اہل بیت رضی اللہ عنہم کے ثنا خواں :
48عثمان بن عفان رضی اللہ عنہ اہل بیت رضی اللہ عنہم کے ثنا خواں :
49طلحہ بن عبید اللہ رضی اللہ عنہ اہل بیت رضی اللہ عنہم کے ثنا خواں :
49سعد بن ابی وقاص رضی اللہ عنہ اہل بیت رضی اللہ عنہم کے ثنا خواں :
50جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہ اہل بیت رضی اللہ عنہم کے ثنا خواں :
51ام المومنین سیّدہ عائشہ رضی اللہ عنہا اہل بیت رضی اللہ عنہم کی ثنا خواں :
53عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ اہل بیت رضی اللہ عنہم کے ثنا خواں :
53عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہ اہل بیت رضی اللہ عنہم کے ثنا خواں :
54مسور بن مخرمہ رضی اللہ عنہما اہل بیت رضی اللہ عنہم کے ثنا خواں :
55ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ اہل بیت رضی اللہ عنہم کے ثنا خواں :
56زید بن ثابت رضی اللہ عنہ اہل بیت رضی اللہ عنہم کے ثنا خواں :
57آلِ نبی کی تعریف میں انس، براء بن عازب اور ابو سعید خدری رضی اللہ عنہم کی روایتیں :
57براء بن عازب رضی اللہ عنہ :
57ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ :
57عبداللہ بن عمرو بن عاص رضی اللہ عنہ اہل بیت رضی اللہ عنہم کے ثنا خواں :
59معاویہ رضی اللہ عنہ ، علی رضی اللہ عنہ اور اہل بیت رضی اللہ عنہم کے ثنا خواں :
62خلاصہ کلام
Flag Counter