Maktaba Wahhabi

آل رسول و اصحاب رسول رضی اللہ عنہم ایک دوسرے کے ثنا خواں

مؤلف: مرکزالدراسات والبحوث

ناشر: دار المعرفہ

مترجم: عبد الحمید اطہر

مٹا دیا اور ان کے ذریعے اللہ نے دین کو سربلند کیا اور باطل کو تباہ کر دیا، اسی وجہ سے ان کے نفوس پاکیزہ اور ان کی روحیں پاک تھیں ، وہ اس دنیوی زندگی میں اللہ کے ولی تھے، اور اللہ ان سب سے راضی تھا۔ سیّدنا عثمان بن عفان رضی اللہ عنہ کی تعریف کرتے ہوئے فرماتے ہیں : ’’اللہ ابو عمرو پر رحم فرمائے! اللہ کی قسم! وہ سب سے باعزت مددگار تھے اور نیک کاروں میں سب سے افضل تھے، راتوں کو بہت زیادہ عبادت کرنے والے، آگ کے تذکرے پر بہت زیادہ آنسو بہانے والے، ہر نیک کام کی طرف بہت زیادہ لپکنے والے اور ہر نیکی کی طرف سبقت کرنے والے تھے، وہ محبوب، خود دار، وفا شعار، تنگی کے لشکر کا تعاون کرنے والے اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے داماد تھے۔‘‘ [1] جب سیّدنا زید بن ثابت رضی اللہ عنہ کا انتقال ہوگیا تو سیّدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما نے فرمایا: ’’اللہ کی قسم! ان کے ساتھ بہت زیادہ علم دفن ہوگیا۔‘‘[2] امام علی بن حسین رضی اللہ عنہ صحابہ کے ثنا خواں : امام علی بن حسین رحمۃ اللہ علیہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے صحابہ رضی اللہ عنہم کا تذکرہ کیاکرتے تھے اور ان کے حق میں رحمت اور مغفرت کی دعا کیا کرتے تھے، کیونکہ انہوں نے توحید کی دعوت کو عام کرنے اور اللہ کے پیغام کو دوسروں تک پہنچانے میں سید البشر حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کا تعاون کیا تھا، وہ فرماتے ہیں : ’’پس اے اللہ! تو اپنی طرف سے ان کی مغفرت فرما اور ان سے راضی ہو جا، اے اللہ! خصوصیت کے ساتھ محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے اصحاب سے، جنہوں نے صحبت کا بہترین حق ادا کیا اور آپ کی مدد میں کارہائے نمایاں انجام دیے، آپ کا تعاون کیا، اور آپ کی صحبت اختیار کرنے میں جلدی کی اور آپ کی دعوت قبول کرنے میں سبقت کی، اور جہاں آپ نے اپنے پیغام کی دلیل ان کو سنائی وہیں قبول کیا، آپ کے دین کو غالب کرنے کے لیے بیوی اور بچوں
x
صفحہعنوان
5پیش لفظ
8پہلا باب: اہل بیت اور صحابہ رضی اللہ عنہم اجمعین کون ہیں ؟
8اہل بیت رضی اللہ عنہم کون ہیں ؟
9ازواجِ مطہرات اہل بیت ہیں :
12آل بیت رضی اللہ عنہم کے فضائل:
14اہل بیت رضی اللہ عنہم کے سلسلے میں مسلمانوں کا عقیدہ:
15صحابہ کرام رضی اللہ عنہم کون ہیں ؟
16صحابہ کرام رضی اللہ عنہم کے فضائل:
17حدیث نبوی میں وارد صحابہ کرام رضی اللہ عنہم کے فضائل:
18خیر المرسلین صلی اللہ علیہ وسلم کے اصحاب رضی اللہ عنہم کے سلسلے میں مسلمانوں کا عقیدہ:
20بعض وہ اہل بیت جنہیں صحبت و رشتہ داری دونوں کا شرف حاصل ہے:
21دوسراباب: اہل بیت، اصحاب رسول صلی اللہ علیہ وسلم کے ثنا خواں
22سیّدنا علی رضی اللہ عنہ صحابہ کرام رضی اللہ عنہم کی تعریف میں رطب اللسان:
26عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما صحابہ کرام رضی اللہ عنہم کے ثنا خواں :
28امام علی بن حسین رضی اللہ عنہ صحابہ کے ثنا خواں :
31امام محمد باقر رحمہ اللہ صحابہ کرام رضی اللہ عنہم کے ثنا خواں :
32امام زید بن علی بن حسین رحمہ اللہ صحابہ رضی اللہ عنہم کے ثنا خواں :
33امام عبداللہ بن حسن بن حسن بن علی رحمہ اللہ صحابہ رضی اللہ عنہم کے ثنا خواں :
35امام جعفر صادق رحمہ اللہ صحابہ رضی اللہ عنہم کے ثنا خواں :
37امام موسیٰ کاظم رحمہ اللہ صحابہ رضی اللہ عنہم کے ثنا خواں :
38امام علی رضا رحمہ اللہ صحابہ رضی اللہ عنہم کے ثنا خواں :
39امام حسن بن محمد عسکری رحمہ اللہ صحابہ رضی اللہ عنہم کے ثنا خواں :
41تیسرا باب: صحابہ کرام رضی اللہ عنہم اہل بیت رضی اللہ عنہم کے ثنا خواں
41خلیفہ اوّل ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ اہل بیت رضی اللہ عنہم کے ثنا خواں :
44حضرت عمر رضی اللہ عنہ اہل بیت رضی اللہ عنہم کے ثنا خواں :
48عثمان بن عفان رضی اللہ عنہ اہل بیت رضی اللہ عنہم کے ثنا خواں :
49طلحہ بن عبید اللہ رضی اللہ عنہ اہل بیت رضی اللہ عنہم کے ثنا خواں :
49سعد بن ابی وقاص رضی اللہ عنہ اہل بیت رضی اللہ عنہم کے ثنا خواں :
50جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہ اہل بیت رضی اللہ عنہم کے ثنا خواں :
51ام المومنین سیّدہ عائشہ رضی اللہ عنہا اہل بیت رضی اللہ عنہم کی ثنا خواں :
53عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ اہل بیت رضی اللہ عنہم کے ثنا خواں :
53عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہ اہل بیت رضی اللہ عنہم کے ثنا خواں :
54مسور بن مخرمہ رضی اللہ عنہما اہل بیت رضی اللہ عنہم کے ثنا خواں :
55ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ اہل بیت رضی اللہ عنہم کے ثنا خواں :
56زید بن ثابت رضی اللہ عنہ اہل بیت رضی اللہ عنہم کے ثنا خواں :
57آلِ نبی کی تعریف میں انس، براء بن عازب اور ابو سعید خدری رضی اللہ عنہم کی روایتیں :
57براء بن عازب رضی اللہ عنہ :
57ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ :
57عبداللہ بن عمرو بن عاص رضی اللہ عنہ اہل بیت رضی اللہ عنہم کے ثنا خواں :
59معاویہ رضی اللہ عنہ ، علی رضی اللہ عنہ اور اہل بیت رضی اللہ عنہم کے ثنا خواں :
62خلاصہ کلام
Flag Counter