Maktaba Wahhabi

آل رسول و اصحاب رسول رضی اللہ عنہم ایک دوسرے کے ثنا خواں

مؤلف: مرکزالدراسات والبحوث

ناشر: دار المعرفہ

مترجم: عبد الحمید اطہر

کے اونٹ کے برابر ہے۔ میں نے کہا: ایک قربانی کے اونٹ کے برابر ہے بلکہ خزانے کی تھیلی کے برابر ہے۔ امام احمد نے ثقہ کے واسطے سے وہیب سے مختصراً یہ روایت کی ہے، حاکم نے مستدرک میں عفان بن مسلم کے واسطے سے وہیب سے تفصیلی روایت کی ہے جو اوپر بیان ہوئی۔‘‘ [1] حافظ ابن کثیر کی بات یہاں ختم ہوگئی، سیّدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کی یہ روایت مذکورہ بالا روایت کے منافی نہیں ہے کہ انہوں نے فرمایا: علی نے چھ مہینے بعد بیعت کی۔ کیونکہ عائشہ کو جو معلوم ہوتا انہوں نے بیان کیا اور ابو سعید کو جو علم تھا انہوں نے نقل کیا، جو جانتا ہے وہ نہ جاننے والے کے خلاف حجت ہے۔ امام دار قطنی نے ’’فضائل الصحابۃ ومناقبہم‘‘ میں عبداللہ بن جعفر رضی اللہ عنہ سے روایت کیا ہے کہ انہوں نے فرمایا: اللہ ابوبکر پر رحم فرمائے، وہ ہمارے خلیفہ تھے، پس وہ ہمارے لیے بہترین خلیفہ تھے، ہم نے ان سے بہتر گود کسی کی نہیں دیکھی۔[2] ہم ان کے ساتھ ایک مرتبہ مسجد میں بیٹھے ہوئے تھے کہ عمر آئے، انہوں نے ایک مرتبہ اجازت لی تو ان کو اجازت نہیں ملی، پھر انہوں نے دوسری مرتبہ اجازت لی تو ان کو اجازت نہیں ملی، جب تیسری مرتبہ اجازت لی تو ان کو اجازت دی گئی، ابوبکر نے ان سے فرمایا: اندر آجاؤ ، ان کے ساتھ چند صحابہ کرام بھی اندر آئے۔ عمر نے ابوبکر سے دریافت کیا: رسول اللہ کے خلیفہ! آپ نے ہمیں دروازے پر کیوں روکے رکھا؟ ہم نے دو مرتبہ اجازت طلب کی لیکن ہم کو اجازت نہیں دی گئی، یہ تیسری مرتبہ ہم نے اجازت طلب کی ہے۔ ابوبکر نے فرمایا: جعفر کے بچوں کے سامنے کھانا رکھا ہوا تھا اور وہ کھا رہے تھے، مجھے اندیشہ ہوا کہ تم اندر آؤ گے تو ان کے کھانے میں شریک ہو جاؤ گے۔‘‘ [3]
x
صفحہعنوان
5پیش لفظ
8پہلا باب: اہل بیت اور صحابہ رضی اللہ عنہم اجمعین کون ہیں ؟
8اہل بیت رضی اللہ عنہم کون ہیں ؟
9ازواجِ مطہرات اہل بیت ہیں :
12آل بیت رضی اللہ عنہم کے فضائل:
14اہل بیت رضی اللہ عنہم کے سلسلے میں مسلمانوں کا عقیدہ:
15صحابہ کرام رضی اللہ عنہم کون ہیں ؟
16صحابہ کرام رضی اللہ عنہم کے فضائل:
17حدیث نبوی میں وارد صحابہ کرام رضی اللہ عنہم کے فضائل:
18خیر المرسلین صلی اللہ علیہ وسلم کے اصحاب رضی اللہ عنہم کے سلسلے میں مسلمانوں کا عقیدہ:
20بعض وہ اہل بیت جنہیں صحبت و رشتہ داری دونوں کا شرف حاصل ہے:
21دوسراباب: اہل بیت، اصحاب رسول صلی اللہ علیہ وسلم کے ثنا خواں
22سیّدنا علی رضی اللہ عنہ صحابہ کرام رضی اللہ عنہم کی تعریف میں رطب اللسان:
26عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما صحابہ کرام رضی اللہ عنہم کے ثنا خواں :
28امام علی بن حسین رضی اللہ عنہ صحابہ کے ثنا خواں :
31امام محمد باقر رحمہ اللہ صحابہ کرام رضی اللہ عنہم کے ثنا خواں :
32امام زید بن علی بن حسین رحمہ اللہ صحابہ رضی اللہ عنہم کے ثنا خواں :
33امام عبداللہ بن حسن بن حسن بن علی رحمہ اللہ صحابہ رضی اللہ عنہم کے ثنا خواں :
35امام جعفر صادق رحمہ اللہ صحابہ رضی اللہ عنہم کے ثنا خواں :
37امام موسیٰ کاظم رحمہ اللہ صحابہ رضی اللہ عنہم کے ثنا خواں :
38امام علی رضا رحمہ اللہ صحابہ رضی اللہ عنہم کے ثنا خواں :
39امام حسن بن محمد عسکری رحمہ اللہ صحابہ رضی اللہ عنہم کے ثنا خواں :
41تیسرا باب: صحابہ کرام رضی اللہ عنہم اہل بیت رضی اللہ عنہم کے ثنا خواں
41خلیفہ اوّل ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ اہل بیت رضی اللہ عنہم کے ثنا خواں :
44حضرت عمر رضی اللہ عنہ اہل بیت رضی اللہ عنہم کے ثنا خواں :
48عثمان بن عفان رضی اللہ عنہ اہل بیت رضی اللہ عنہم کے ثنا خواں :
49طلحہ بن عبید اللہ رضی اللہ عنہ اہل بیت رضی اللہ عنہم کے ثنا خواں :
49سعد بن ابی وقاص رضی اللہ عنہ اہل بیت رضی اللہ عنہم کے ثنا خواں :
50جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہ اہل بیت رضی اللہ عنہم کے ثنا خواں :
51ام المومنین سیّدہ عائشہ رضی اللہ عنہا اہل بیت رضی اللہ عنہم کی ثنا خواں :
53عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ اہل بیت رضی اللہ عنہم کے ثنا خواں :
53عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہ اہل بیت رضی اللہ عنہم کے ثنا خواں :
54مسور بن مخرمہ رضی اللہ عنہما اہل بیت رضی اللہ عنہم کے ثنا خواں :
55ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ اہل بیت رضی اللہ عنہم کے ثنا خواں :
56زید بن ثابت رضی اللہ عنہ اہل بیت رضی اللہ عنہم کے ثنا خواں :
57آلِ نبی کی تعریف میں انس، براء بن عازب اور ابو سعید خدری رضی اللہ عنہم کی روایتیں :
57براء بن عازب رضی اللہ عنہ :
57ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ :
57عبداللہ بن عمرو بن عاص رضی اللہ عنہ اہل بیت رضی اللہ عنہم کے ثنا خواں :
59معاویہ رضی اللہ عنہ ، علی رضی اللہ عنہ اور اہل بیت رضی اللہ عنہم کے ثنا خواں :
62خلاصہ کلام
Flag Counter