عشق کے بہتان کا الزامی جواب
ناظرین پڑھ چکے ہیں کہ پنڈت جی نے حضور صلی اللہ علیہ وسلم کی عالی ذات پر حضرت زینب رضی اللہ عنہا کے عشق کا بہتان لگا کر اہلِ اسلام کے جذبات کو سخت ٹھیس پہنچائی اور اپنے رشی برہما جی کے فعل کی طرف خیال نہ کیا جنھوں نے اپنی سگی بیٹی سے مجامعت کی۔ پہلے تو برہما جی اس پر ضرور ہی عاشق ہوئے ہوں گے۔ جب ہی تو انھوں نے اس فعل کا ارتکاب کیا۔ یہ وہی برہما جی رشی مہاراج ہیں جنھوں نے ہر چہار رشیوں سے بالتربیت چار وید حاصل کیے۔ (ملاحظہ ہو ستھیارتھ پرکاش ب ۷ صفحہ:۳۳۰ زیرِ عنوان وید کا ظہور کن پر ہوا)
برہما جی کا بیٹی سے مجامعت کرنے کا حوالہ سابقاً گزر چکا ہے۔ ہم سماجی دوستوں کو ایک مشورہ دیتے ہیں کہ وہ اسلام پر طعن کرتے وقت اپنے گھر کی طرف ضرور خیال کیا کریں مبادا الزامی جواب سن کر ان کو بھی ایک مصیبت کا سامنا کرنا پڑے۔
|