Maktaba Wahhabi

173 - 300
دوسرے اکابر کی عظمت وجلالت کا پتہ ان قیافہ شناسوں نے چہرے مہرے سے لگایا تھا۔ وہ بعد میں دوسرے اشخاص کا بھی پتہ بتادیتے تھے(145)۔ دلیل وراہ بر عرب کے پہاڑوں اور ریگستانی علاقوں میں باقاعدہ راستے نہ تھے اور تھے تو ان پر سفر کرنا مشکل بلکہ محال ہوجاتاتھا۔ اس لیے مسافر، تاجر اور دوسرے لوگ بغیر کسی دلیل وراہبر کے سفر نہیں کرتے تھے۔ وہ بدوی قبائل میں زیادہ ہوتے تھے اور اپنے فن کے ماہر بھی۔ وہ عام راستوں کے علاوہ مختصر اور غیر مشہور راستوں سے افراد اور کاروانوں کو لے جاتے تھے اور وقت کے علاوہ دشمن سے بھی بچاتے تھے۔ (146)۔ حدی خواں اونٹوں کو ہانکنے والے ساربان بھی اہم پیشہ ور تھے مگر ان کو اپنی حدی خوانی اور گانے سے تیز چلانے کا فن جاننے والے حدی خواں کہلاتے تھے۔ ان کی حدی خوانی سے اونٹوں میں مستی آجاتی اور وہ تیز گام بن جاتے تھے۔ یہ مستقل پیشہ ور لوگ تھے(147)۔ سکے یا نظام زر قدیم وجدید محققین اسلامیات نے اسلامی نظام زر پر النقود الاسلامیۃ کے عنوان سے تحقیقات وتصنیفات کی ہیں۔ ان میں ماوردی(علی بن محمد، م 450/1058)، ابن خلدون(عبدالرحمٰن بن محمد، م804/1406) اور مقریزی(احمد بن علی، م 845/1442) اہم ترین ہیں۔ ان کے علاوہ مستشرقین نے بہت تحقیقی کام کیا ہے۔ اردودائرہ معارف اسلامیہ میں درہم ودینار پر مقالات ضروری معلومات بہم پہنچاتے ہیں۔ درہم دراصل وزن کے ایک پیمانے کا نام ہے۔ اس میں متوسط حجم کے 50 یا 60
Flag Counter