عورتیں ملازم بھی رکھی جاتی تھیں جیسے عبداللہ بن خطل کی دوقینتان تھیں۔ موسیقار بھی اسی سے وابستہ تھے(135)۔ ختان/ختانہ عرب سماج میں مرد وعورت دونوں لڑکے اور لڑکی کا ختنہ کرنے کا پیشہ کرتے تھے اور وہ بہت مشہور لوگ تھے۔ مکہ مکرمہ کی ایک ماہر فن ختانہ ام السباع خزاعی رضی اللہ عنہا تھیں۔ ان کے علاوہ بعض اور ختانہ خواتین کا ذکر مکہ، مدینہ وغیرہ کے بارے میں ملتا ہے۔ مردوں میں ختان بہت مشہور تھے اور تعداد کافی بھی(136)۔ حجام وحلاق عورت ومرد دونوں حجامت(پچھنے لگانے) اور بال مونڈنے یا کاٹنے کا کام کرتے تھے۔ ان کی تعداد بہت تھی کہ وہ روز کا پیشہ اور لوگوں کی مستقل ضرورت تھی۔ حدیث میں حجامت اور حجام کا ذکر بہت آتا ہے۔ وہ صرف مدنی دور کے نہ تھے(137)۔ خباز وخبازہ روٹیاں اور کھانا پکانے کا پیشہ دونوں مرد وعورت کرتے تھے۔ بڑے بڑے ماہرخباز بڑی دعوتوں میں بلائے جاتے تھے۔ عام گھروں میں بعض مرد وعورت روٹیاں جا کر پکاتے تھے کہ وہ ایک مشکل کام تھا۔ سالن اور دوسرے کھانے پکانے والے بھی الگ ہوتے تھے۔ حضرت انس بن مالک رضی اللہ عنہ صحابی کے ایک خاص خباز تھے جو ان کے ملازم تھے۔ بڑے مالدار لوگ ان کو بطور ملازم رکھا کرتے تھے۔ مکی دور میں بھی یہ طبقات تھے(138)۔ خاص خواتین کے پیشے مشاطہ ومشاطگی :مشاطہ ومشاطگی کا بڑا خوبصورت پیشہ تھا اور منافع بخش بھی کہ وہ |