Maktaba Wahhabi

219 - 465
10۔حق وباطل کا معیار دلائل وبراہین ہیں، اکثریت نہیں۔کیونکہ اکثریت کے بارے میں اللہ تعالی نے قرآن مجید میں : کہیں ﴿ اَکْثَرُھُمْ لَا یُؤمِنُوْنَ﴾ فرمایا۔[1] یعنی ’’ان میں سے اکثر ایمان نہیں لاتے۔‘‘ اور کہیں ﴿وَاَکْثَرُھُمْ لَا یَعْقِلُوْنَ﴾ فرمایا۔[2]’’ان میں سے زیادہ تر لوگوں کو عقل نہیں۔‘‘ اور کہیں ﴿اَکْثَرَھُمْ لَا یَعْلَمُوْنَ﴾ فرمایا۔[3] ’’ ان میں سے اکثر نہیں جانتے۔‘‘ اور کہیں ﴿ اَکْثَرَھُمْ یَجْھَلُوْنَ﴾ فرمایا۔[4]’’ ان میں سے اکثرجاہل ہیں۔‘‘ اور کہیں فرمایا :﴿وَ لَا تَجِدُ اَکْثَرَھُمْ شٰکِرِیْنَ ﴾ [5] ’’ آپ ان میں سے اکثر کو شکر گزار نہیں پائیں گے۔‘‘ اور کہیں فرمایا:﴿وَمَا وَجَدْنَا لِاَکْثَرِھِمْ مِّنْ عَھْدٍ وَ اِنْ وَّجَدْنَآ اَکْثَرَھُمْ لَفٰسِقِیْنَ ﴾[6] ’’ اور ان میں سے زیادہ تر لوگوں کو ہم نے عہد کا وفادار نہیں پایا۔ہم نے تو ان میں سے اکثر کو فاسق ہی پایا۔‘‘ اور کہیں فرمایا :﴿ وَ مَا یَتَّبِعُ اَکْثَرُھُمْ اِلَّا ظَنًّا﴾[7] ’’ اور ان میں سے اکثر لوگ ظن وگمان ہی کی پیروی کرتے ہیں۔‘‘ اور کہیں فرمایا :﴿وَ لٰکِنَّ اَکْثَرَھُمْ لَا یَشْکُرُوْنَ ﴾[8] ’’ اور ان میں سے اکثر لوگ شکر ادا نہیں کرتے۔‘‘ اور کہیں فرمایا :﴿وَ مَا یُؤمِنُ اَکْثَرُھُمْ بِاللّٰہِ اِلَّا وَ ھُمْ مُّشْرِکُوْنَ﴾[9] ’’اور ان کی اکثریت اللہ پر ایمان نہیں لاتی مگر شرک بھی کرتی ہے۔‘‘ اور کہیں فرمایا :﴿ بَلْ اَکْثَرُھُمْ لَا یَعْلَمُوْنَ الْحَقَّ فَھُمْ مُّعْرِضُوْنَ ﴾[10] ’’ بلکہ ان میں سے اکثر لوگ حق کو نہیں جانتے، اسی لئے وہ اس سے اعراض کرتے ہیں۔‘‘ اورکہیں فرمایا:﴿اَمْ تَحْسَبُ اَنَّ اَکْثَرَہُمْ یَسْمَعُوْنَ اَوْ یَعْقِلُوْنَ اِِنْ ہُمْ اِِلَّا کَالْاَنْعَامِ بَلْ ہُمْ اَضَلُّ سَبِیْلًا ﴾[11]
Flag Counter