Maktaba Wahhabi

زاد الخطیب (جلد4)

مؤلف: ڈاکٹر حافظ محمد اسحاق زاہد

ناشر: مرکز الفلاح الخیری لاہور

سال شائع: 2016

220
’’ کیا آپ سمجھتے ہیں کہ ان میں سے اکثر سنتے اور سمجھتے ہیں ؟ یہ تو جانوروں کی طرح ہیں بلکہ ان سے بھی گئے گزرے ہیں۔‘‘ اورکہیں فرمایا :﴿ فَاَعْرَضَ اَکْثَرُہُمْ فَہُمْ لَا یَسْمَعُوْنَ ﴾ [1] ’’پھر ان میں سے اکثر نے منہ پھیر لیا، چنانچہ وہ سنتے ہی نہیں۔‘‘ ان آیات سے ثابت ہوا کہ اکثریت ان لوگوں کی ہوتی ہے جو نہیں جانتے، جو نہیں سمجھتے، جو نہیں سنتے، جو شکر ادا نہیں کرتے، جو اعراض کرتے ہیں، جو جاہل ہیں، جو چوپائے جانوروں سے بھی بد تر ہیں، جو ایمان لا کر بھی شرک کرتے ہیں، جو ظن وگمان کی اتباع کرتے ہیں اور جو اللہ سے کئے ہوئے عہد کا پاس نہیں کرتے۔ اسی لئے اللہ تعالی نے فرمایا : ﴿وَ اِنْ تُطِعْ اَکْثَرَ مَنْ فِی الْاَرْضِ یُضِلُّوْکَ عَنْ سَبِیْلِ اللّٰہِ اِنْ یَّتَّبِعُوْنَ اِلَّا الظَّنَّ وَ اِنْ ھُمْ اِلَّا یَخْرُصُوْنَ﴾ [2] ’’ اور اگر آپ اہل ِزمین کی اکثریت کی اتباع کریں گے تو وہ آپ کو اللہ کی راہ سے بہکا دیں گے۔وہ تو محض ظن کے پیچھے لگے ہوئے ہیں۔اور صرف قیاس آرائیاں کرتے ہیں۔‘‘ تمام آیات سے معلوم ہواکہ حق وباطل کی پہچان اکثریت سے نہیں، بلکہ اس کی پہچان دلائل وبراہین کے ساتھ ہوتی ہے۔لہذا محض اکثریت کو دلیل نہیں بنایا جا سکتا کہ اتنے زیادہ لوگ فلاں عقیدہ رکھتے ہیں، یا اتنے زیادہ لوگ فلاں عمل کرتے ہیں، تو وہ غلط نہیں ہو سکتے ! بلکہ اس کے برعکس حق پر چلنے والے لوگ ہمیشہ تعداد کے لحاظ سے کم رہے ہیں۔اور انہی کے بارے میں اللہ تعالی کا فرمان ہے : ﴿ وَ قَلِیْلٌ مِّنْ عِبَادِیَ الشَّکُوْر﴾[3] ’’ اور میرے بندوں میں سے شکرگزار بندے کم ہی ہوتے ہیں۔‘‘ 11۔ضعیف اور موضوع احادیث سے ڈرانا ضروری ہے کیونکہ ہمارے معاشرے میں ضعیف اور موضوع احادیث بری طرح سے منتشر ہیں۔اور یہ ایسی احادیث ہیں جن پر غلط عقائد اور باطل نظریات کی بنیاد ہے۔اور بیشتر بدعات کی اساس بھی اسی قسم کی احادیث ہیں۔ جبکہ یہ بات سب کو معلوم ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی احادیث میں سے صرف وہ احادیث معتبر اور قابل حجت ہیں کہ جو صحیح سند کے ساتھ ثابت ہوں یا کم ازکم حسن درجے کی ہوں۔اور جو احادیث محدثین کے نزدیک ضعیف یا موضوع ومن گھڑت ہوں تو وہ قطعی طور پر معتبر اور قابل حجت نہیں ہیں۔ایسی احادیث سے نہ مسائل واحکام اخذ
x
صفحہعنوان
6عرضِ مؤلف
8قبولیت ِ اعمال میں اخلاص کا اثر
29اِصلاح معاشرہ کیسے ہو ؟
48امر بالمعروف ونہی عن المنکر
69تقوی اور متقین
90فتنوں کے دور میں مسلمان کا کردار
110اُمت محمدیہ کی خصوصیات
128ایمان کی لذت اور اس کا مٹھاس
148تکبر اور اس کی تباہ کاریاں
167حسد اور اس کی تباہ کاریاں
183حیا ایمان کا ایک شعبہ
204دعوتِ اہل حدیث اور منہجِ سلف کے اُصول وضوابط
227حقارت ِ دنیا
245زبان کی آفتیں
264سات مہلک گناہ !
281ظلِ عرشِ الٰہی کے حقدار کون ؟
298سیدنا عمر بن الخطاب رضی اللہ عنہ کی سیرت کے چند درخشاں پہلو
330دین میں غلو کرنا
349رزق میں برکت کے اَسباب
365فرشتوں کی دعائیں پانے والے !
380کفارات، درجات، منجیات اور مہلکات
396وہ اعمال جو لعنت کا موجب بنتے ہیں !
414اعمالِ صالحہ کو برباد کرنے والے امور
427جنت کے محلات کس کے لیے ؟
443گناہوں کو مٹانے والے اعمال
456مسلمان کی زندگی میں وقت کی اہمیت
Flag Counter