Maktaba Wahhabi

زاد الخطیب (جلد4)

مؤلف: ڈاکٹر حافظ محمد اسحاق زاہد

ناشر: مرکز الفلاح الخیری لاہور

سال شائع: 2016

110
اُمت محمدیہ کی خصوصیات اہم عناصرِ خطبہ : 1۔امت محمدیہ کے فضائل 2۔دنیا میں امت محمدیہ کی خصوصیات 3۔آخرت میں امت محمدیہ کی خصوصیات پہلا خطبہ محترم حضرات ! یوں تو اللہ رب العزت کے ہم پر بے شمار احسانات اور اس کی ان گنت نعمتیں ہیں، جن کا ہم جتنا شکر ادا کریں اتنا کم ہے، تاہم اُس کا ایک بہت بڑا احسان یہ ہے کہ اس نے ہمیں نبی آخر الزمان حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی امت میں شامل فرمایا، جو کہ سب سے افضل اور سب سے بہتر امت ہے۔ اللہ تعالی کا فرمان ہے : ﴿ وَکَذٰلِکَ جَعَلْنٰکُمْ اُمَّۃً وَّسَطًا ﴾[1] ’’ اور اسی طرح ہم نے تمھیں ( اے مسلمانو ! ) ایک معتدل اور بہترین امت بنایا ہے۔‘‘ اسی طرح فرمایا : ﴿ کُنْتُمْ خَیْرَ اُمَّۃٍ اُخْرِجَتْ لِلنَّاسِ تَاْمُرُوْنَ بِالْمَعْرُوْفِ وَ تَنْھَوْنَ عَنِ الْمُنْکَرِ وَ تُؤمِنُوْنَ بِاللّٰہِ ﴾ [2] ’’ تم بہترین امت ہو جسے لوگوں کیلئے پیدا کیا گیا ہے۔تم نیکی کا حکم دیتے ہو اور برائی سے منع کرتے ہو۔اور اللہ پر ایمان رکھتے ہو۔‘‘ اور رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اسی آیت کی تفسیر کرتے ہوئے ارشاد فرمایا : (( أَنْتُمْ تُتِمُّوْنَ سَبْعِیْنَ أُمَّۃً،أَنْتُمْ خَیْرُہَا وَأَکْرَمُہَا عَلَی اللّٰہِ)) [3] ’’ تمھارے ساتھ امتوں کی تعداد ستر پوری ہوگئی ہے۔تم سب سے بہتر اور اللہ کے نزدیک سب سے زیادہ معزز امت ہو۔‘‘ اور حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ نے اِس آیت مبارکہ کی تفسیر یوں کی :
x
صفحہعنوان
6عرضِ مؤلف
8قبولیت ِ اعمال میں اخلاص کا اثر
29اِصلاح معاشرہ کیسے ہو ؟
48امر بالمعروف ونہی عن المنکر
69تقوی اور متقین
90فتنوں کے دور میں مسلمان کا کردار
110اُمت محمدیہ کی خصوصیات
128ایمان کی لذت اور اس کا مٹھاس
148تکبر اور اس کی تباہ کاریاں
167حسد اور اس کی تباہ کاریاں
183حیا ایمان کا ایک شعبہ
204دعوتِ اہل حدیث اور منہجِ سلف کے اُصول وضوابط
227حقارت ِ دنیا
245زبان کی آفتیں
264سات مہلک گناہ !
281ظلِ عرشِ الٰہی کے حقدار کون ؟
298سیدنا عمر بن الخطاب رضی اللہ عنہ کی سیرت کے چند درخشاں پہلو
330دین میں غلو کرنا
349رزق میں برکت کے اَسباب
365فرشتوں کی دعائیں پانے والے !
380کفارات، درجات، منجیات اور مہلکات
396وہ اعمال جو لعنت کا موجب بنتے ہیں !
414اعمالِ صالحہ کو برباد کرنے والے امور
427جنت کے محلات کس کے لیے ؟
443گناہوں کو مٹانے والے اعمال
456مسلمان کی زندگی میں وقت کی اہمیت
Flag Counter