Maktaba Wahhabi

زاد الخطیب (جلد4)

مؤلف: ڈاکٹر حافظ محمد اسحاق زاہد

ناشر: مرکز الفلاح الخیری لاہور

سال شائع: 2016

281
ظلِ عرشِ الٰہی کے حقدار کون ؟ اہم عناصرِ خطبہ : 1۔ظل ِ عرش ِ باری تعالی کے مستحق کون؟ 2۔ظل ِ عرشِ باری تعالی کے مستحقین کا اجمالی تذکرہ 3۔ظل ِ عرشِ باری تعالی کے مستحقین کا تفصیلی تذکرہ پہلا خطبہ محترم حضرات ! آج کے خطبۂ جمعہ کا موضوع صحیح بخاری اور صحیح مسلم کی ایک متفق علیہ حدیث ہے، جس میں نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے اُن سات قسم کے خوش نصیب لوگوں کا تذکرہ فرمایا ہے جنھیں قیامت کے روز عرش ِ باری تعالی کا سایہ نصیب ہوگا اور اُس روز اس کے سائے علاوہ کوئی اور سایہ نہ ہوگا۔آئیے سب سے پہلے وہ حدیث سماعت کیجئے۔ حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : (( سَبْعَۃٌ یُظِلُّہُمُ اللّٰہُ فِی ظِلِّہٖ یَوْمَ لَا ظِلَّ إِلَّا ظِلُّہُ )) ’’ سات قسم کے لوگ ایسے ہیں جنہیں اللہ تعالیٰ اپنے سائے میں جگہ دے گا اور اس دن اس کے سائے کے علاوہ کوئی اور سایہ نہ ہو گا۔‘‘ 1۔((اَلْإِمَامُ الْعَادِلُ )) ’’عادل حکمران۔‘‘ 2۔((وَشَابٌّ نَشَأَ بِعِبَادَۃِ اللّٰہِ )) ’’ وہ نوجوان جس کی نشو ونما اللہ کی عبادت کے ساتھ ہوئی۔‘‘ 3۔((وَرَجُلٌ قَلْبُہُ مُعَلَّقٌ فِی الْمَسَاجِدِ )) ’’وہ آدمی جس کا دل مسجدوں میں لٹکا ہوا ہو۔‘‘ 4۔((وَرَجُلَانِ تَحَابَّا فِی اللّٰہِ، اجْتَمَعَا عَلَیْہِ وَتَفَرَّقَا عَلَیْہِ )) ’’ وہ دو آدمی جنھوں نے آپس میں ایک دوسرے سے اللہ کی رضا کیلئے محبت کی، اسی پر اکٹھے ہوئے اور اسی پر جدا جدا ہوئے۔‘‘ 5۔(( وَرَجُلٌ دَعَتْہُ امْرَأَۃٌ ذَاتُ مَنْصِبٍ وَّجَمَالٍ فَقَالَ : إِنِّی أَخَافُ اللّٰہَ )) ’’وہ آدمی جس کو ایک عہدے دارخوبصورت عورت نے دعوتِ ( زنا ) دی تو اس نے کہا : میں اللہ تعالیٰ سے ڈرتا ہوں۔‘‘ 6۔((وَرَجُلٌ تَصَدَّقَ بِصَدَقَۃٍ فَأَخْفَاہَا حَتّٰی َلا تَعْلَمَ شِمَالُہُ مَا تُنْفِقُ یَمِیْنُہُ ))
x
صفحہعنوان
6عرضِ مؤلف
8قبولیت ِ اعمال میں اخلاص کا اثر
29اِصلاح معاشرہ کیسے ہو ؟
48امر بالمعروف ونہی عن المنکر
69تقوی اور متقین
90فتنوں کے دور میں مسلمان کا کردار
110اُمت محمدیہ کی خصوصیات
128ایمان کی لذت اور اس کا مٹھاس
148تکبر اور اس کی تباہ کاریاں
167حسد اور اس کی تباہ کاریاں
183حیا ایمان کا ایک شعبہ
204دعوتِ اہل حدیث اور منہجِ سلف کے اُصول وضوابط
227حقارت ِ دنیا
245زبان کی آفتیں
264سات مہلک گناہ !
281ظلِ عرشِ الٰہی کے حقدار کون ؟
298سیدنا عمر بن الخطاب رضی اللہ عنہ کی سیرت کے چند درخشاں پہلو
330دین میں غلو کرنا
349رزق میں برکت کے اَسباب
365فرشتوں کی دعائیں پانے والے !
380کفارات، درجات، منجیات اور مہلکات
396وہ اعمال جو لعنت کا موجب بنتے ہیں !
414اعمالِ صالحہ کو برباد کرنے والے امور
427جنت کے محلات کس کے لیے ؟
443گناہوں کو مٹانے والے اعمال
456مسلمان کی زندگی میں وقت کی اہمیت
Flag Counter