Maktaba Wahhabi

زاد الخطیب (جلد4)

مؤلف: ڈاکٹر حافظ محمد اسحاق زاہد

ناشر: مرکز الفلاح الخیری لاہور

سال شائع: 2016

456
مسلمان کی زندگی میں وقت کی اہمیت اہم عناصرِ خطبہ : 1۔فارغ وقت ایک بہت بڑی نعمت ہے 2۔فارغ وقت کو ضائع اور برباد کرنے کے مختلف ذرائع 3۔وقت اور زمانے کی اہمیت 4۔کم وقت میں بہت سے فوائد وثمرات حاصل کرنے کے ذرائع پہلا خطبہ محترم حضرات ! اللہ تعالی نے ہم پر بے شمار اور ان گنت احسانات کئے ہیں۔اور ہمیں لا تعداد نعمتوں سے نوازا ہے۔اللہ تعالی کا فرمان ہے : ﴿ اَللّٰہُ الَّذِیْ خَلَقَ السَّمٰوٰتِ وَ الْاَرْضَ وَ اَنْزَلَ مِنَ السَّمَآئِ مَآئً فَاَخْرَجَ بِہٖ مِنَ الثَّمَرٰتِ رِزْقًا لَّکُمْ وَ سَخَّرَلَکُمُ الْفُلْکَ لِتَجْرِیَ فِی الْبَحْرِ بِاَمْرِہٖ وَ سَخَّرَلَکُمُ الْاَنْھٰرَ﴾[1] ’’ اللہ وہ ہے جس نے آسمانوں اور زمین کو پیدا کیا اور آسمان سے پانی برسایا۔پھر اس کے ذریعے تمھارے کھانے کو پھل پیدا کئے۔اور اس نے تمھارے لئے کشتیوں کو مسخر کیا کہ اس کے حکم سے سمندر میں رواں ہوں۔اور دریاؤں کو بھی تمھارے لئے مسخر کیا۔‘‘ پھر فرمایا : ﴿وَسَخَّرَ لَکُمُ الشَّمْسَ وَالْقَمَرَ دَآئِبَیْنِ وَسَخَّرَ لَکُمُ الَّیْلَ وَ النَّھَارَ ٭ وَ اٰتٰکُمْ مِّنْ کُلِّ مَا سَاَلْتُمُوْہُ وَ اِنْ تَعُدُّوْا نِعْمَتَ اللّٰہِ لَا تُحْصُوْھَااِنَّ الْاِنْسَانَ لَظَلُوْمٌ کَفَّارٌ﴾[2] ’’ اور اس نے تمھارے لئے سورج اور چاند کو مسخر کیا جو لگاتار چل رہے ہیں۔اور رات اور دن کو بھی تمھاری خاطر کام پر لگا دیا۔اور جو کچھ بھی تم نے اللہ سے مانگا، اس نے تمھیں وہ سب کچھ عطا کیا۔اور اگر تم اللہ کی نعمتوں کو گننا چاہو تو کبھی ان کا حساب نہیں رکھ سکو گے۔بے شک انسان تو ہے ہی بے انصاف اور نا شکرا۔‘‘ ان آیات میں غور کریں تو اللہ تعالی نے اپنی متعدد نعمتوں میں سے ایک نعمت خاص طور پر ذکر فرمائی اور وہ ہے : دن اور رات کو انسانوں کیلئے مسخر کرنا۔اور دن اور رات ہی در حقیقت ’ وقت ‘ ہیں اور انسان کی زندگی دن اور
x
صفحہعنوان
6عرضِ مؤلف
8قبولیت ِ اعمال میں اخلاص کا اثر
29اِصلاح معاشرہ کیسے ہو ؟
48امر بالمعروف ونہی عن المنکر
69تقوی اور متقین
90فتنوں کے دور میں مسلمان کا کردار
110اُمت محمدیہ کی خصوصیات
128ایمان کی لذت اور اس کا مٹھاس
148تکبر اور اس کی تباہ کاریاں
167حسد اور اس کی تباہ کاریاں
183حیا ایمان کا ایک شعبہ
204دعوتِ اہل حدیث اور منہجِ سلف کے اُصول وضوابط
227حقارت ِ دنیا
245زبان کی آفتیں
264سات مہلک گناہ !
281ظلِ عرشِ الٰہی کے حقدار کون ؟
298سیدنا عمر بن الخطاب رضی اللہ عنہ کی سیرت کے چند درخشاں پہلو
330دین میں غلو کرنا
349رزق میں برکت کے اَسباب
365فرشتوں کی دعائیں پانے والے !
380کفارات، درجات، منجیات اور مہلکات
396وہ اعمال جو لعنت کا موجب بنتے ہیں !
414اعمالِ صالحہ کو برباد کرنے والے امور
427جنت کے محلات کس کے لیے ؟
443گناہوں کو مٹانے والے اعمال
456مسلمان کی زندگی میں وقت کی اہمیت
Flag Counter