Maktaba Wahhabi

زاد الخطیب (جلد4)

مؤلف: ڈاکٹر حافظ محمد اسحاق زاہد

ناشر: مرکز الفلاح الخیری لاہور

سال شائع: 2016

264
سات مہلک گناہ ! اہم عناصرِ خطبہ : 1۔سات مہلک گناہ کون سے ہیں ؟ 2۔سات مہلک گناہوں کا اجمالی تذکرہ 3۔سات مہلک گناہوں کا تفصیلی تذکرہ پہلا خطبہ محترم حضرات ! بحیثیت مسلمان ہم سب پر یہ لازم ہے کہ ہم اللہ تعالی اور اس کے رسول جناب محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی اطاعت وفرمانبرداری کریں۔اللہ تعالی اور اس کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کے احکامات پر عمل کریں اور ممنوعات ومحرمات سے اپنے دامن کوبچائیں۔اللہ اور اس کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی نافرمانی سے اجتناب کریں، اور ان تمام گناہوں اور برائیوں سے پرہیز کریں جو ہمارے لئے دنیا وآخرت میں نقصان دہ ہیں اور جو اللہ تعالی کی ناراضگی کا سبب بنتی ہیں۔ایک مسلمان کیلئے خواہ وہ مرد ہو یا عورت ‘ ویسے تو تمام گناہوں سے بچنا ضروری ہے، تاہم کچھ گناہ ایسے ہیں جن سے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے خصوصی طور پر بچنے کا حکم دیا ہے۔ آج کے خطبۂ جمعہ کا موضوع صحیح بخاری اور صحیح مسلم کی متفق علیہ حدیث ہے، جس میں نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے سات مہلک گناہوں سے بچنے کی تلقین فرمائی۔آئیے سب سے پہلے وہ حدیث سماعت کیجئے۔ حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : (( اِجْتَنِبُوا السَّبْعَ الْمُوْبِقَاتِ )) ’’ تم سات ہلاک کردینے والے گناہوں سے اجتناب کرتے رہنا۔‘‘ صحابۂ کرام رضی اللہ عنہم کہنے لگے : ( وَمَاہُنَّ یَا رَسُولَ اللّٰہِ ؟ ) ’’ یا رسول اللہ ! وہ کونسے ہیں ؟ ‘‘ تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : 1۔((اَلشِّرْکُ بِاللّٰہِ )) ’’ اللہ کے ساتھ شرک کرنا۔‘‘ 2۔(( وَالسِّحْرُ )) ’’اور جادو کرنا۔‘‘ 3۔(( وَقَتْلُ النَّفْسِ الَّتِیْ حَرَّمَ اللّٰہُ إِلَّا بِالْحَقِّ )) ’’ اور اُس جان کو قتل کرنا جسے قتل کرنا اللہ نے حرام کردیا ہے، سوائے اس کے کہ اسے حق کے ساتھ قتل کیا جائے۔‘‘
x
صفحہعنوان
6عرضِ مؤلف
8قبولیت ِ اعمال میں اخلاص کا اثر
29اِصلاح معاشرہ کیسے ہو ؟
48امر بالمعروف ونہی عن المنکر
69تقوی اور متقین
90فتنوں کے دور میں مسلمان کا کردار
110اُمت محمدیہ کی خصوصیات
128ایمان کی لذت اور اس کا مٹھاس
148تکبر اور اس کی تباہ کاریاں
167حسد اور اس کی تباہ کاریاں
183حیا ایمان کا ایک شعبہ
204دعوتِ اہل حدیث اور منہجِ سلف کے اُصول وضوابط
227حقارت ِ دنیا
245زبان کی آفتیں
264سات مہلک گناہ !
281ظلِ عرشِ الٰہی کے حقدار کون ؟
298سیدنا عمر بن الخطاب رضی اللہ عنہ کی سیرت کے چند درخشاں پہلو
330دین میں غلو کرنا
349رزق میں برکت کے اَسباب
365فرشتوں کی دعائیں پانے والے !
380کفارات، درجات، منجیات اور مہلکات
396وہ اعمال جو لعنت کا موجب بنتے ہیں !
414اعمالِ صالحہ کو برباد کرنے والے امور
427جنت کے محلات کس کے لیے ؟
443گناہوں کو مٹانے والے اعمال
456مسلمان کی زندگی میں وقت کی اہمیت
Flag Counter