Maktaba Wahhabi

زاد الخطیب (جلد2)

مؤلف: ڈاکٹر حافظ محمد اسحاق زاہد

ناشر: مرکز الفلاح الخیری لاہور

سال شائع: 2014

483
ہے۔ وہ کہیں گے:اے ہمارے رب ! اس سے اچھی چیز کیا ہے ؟ تو اللہ تعالیٰ فرمائے گا : میری رضا ۔ جاؤ میں اب تم پر کبھی ناراض نہیں ہونگا۔ ‘‘[1] شفاعت کی شروط روزِ قیامت شفاعت دو شرطوں کے ساتھ مشروط ہے: 1۔پہلی شرط اللہ تعالیٰ کی اجازت ہے۔ چنانچہ کوئی شخص اللہ تعالیٰ کی اجازت کے بغیر شفاعت نہیں کرسکے گا جیسا کہ اللہ تعالیٰ کا فرمان ہے : ﴿ مَنْ ذَا الَّذِیْ یَشْفَعُ عِنْدَہُ إِلاَّ بِإِذْنِہٖ﴾ [2] ’’ کون ہے جو اس کے پاس اس کی اجازت کے بغیر شفاعت کر سکے ؟ ‘‘ اسی طرح فرمایا :﴿وَکَمْ مِّنْ مَّلَکٍ فِیْ السَّمٰوَاتِ لاَ تُغْنِیْ شَفَاعَتُہُمْ شَیْئًا إِلاَّ مِنْ بَعْدِ أَنْ یَّأْذَنَ اللّٰہُ لِمَنْ یَّشَائُ وَیَرْضٰی﴾[3] ’’ اور آسمانوں میں بہت سے فرشتے ایسے ہیں جن کی سفارش کچھ بھی نفع نہیں دے سکتی مگر یہ اور بات ہے کہ اللہ تعالیٰ اپنی خوشی اور چاہت سے جس کیلئے چاہے اجازت دے دے ۔ ‘‘ 2۔دوسری شرط یہ ہے کہ جس شخص سے اللہ تعالیٰ راضی ہو گا اسی کے بارے میں ہی شفاعت کرنے والے شفاعت کر سکیں گے جیسا کہ اللہ تعالیٰ کا فرمان ہے : ﴿ وَلاَ یَشْفَعُوْنَ إِلاَّ لِمَنِ ارْتَضٰی﴾[4] ’’ اور وہ صرف اسی کیلئے شفاعت کریں گے جس سے وہ راضی ہوگا ۔ ‘‘ ظاہر بات ہے کہ اللہ تعالیٰ اہلِ ایمان وموحدین ہی سے راضی ہوتا ہے ، کفار ومشرکین سے نہیں ۔ اللہ تعالیٰ ہم سب کو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی شفاعت نصیب فرمائے ۔ آمین
x
صفحہعنوان
5توحیدِباری تعالیٰ
32شرک ۔۔۔ سب سے بڑا گناہ
78سچ کے فوائد اور جھوٹ کے نقصانات
96نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی پیشین گوئیاں اور ہمارے اعمال
117اِسلام میں خواتین کا مقام اور پردہ
140نکاح کے مقاصد اور کامیاب ازدواجی زندگی
159خاوند بیوی کے حقوق
176والدین سے حسن سلوک
199تربیت ِ اولاد
218صلہ رحمی ۔۔۔ فضائل وفوائد
235ذکر اللہ ۔۔۔ فضائل وفوائد
261شکر ۔۔۔ فضائل وفوائد
281صبر کے فوائدو ثمرات
304نماز نفل کے فضائل ومسائل (۱)
326نماز نفل کے فضائل ومسائل(۲)
347یوم ِجمعہ ۔۔۔۔۔۔ اہمیت ، فضائل اور احکام و آداب
369موت ایک اٹل حقیقت
392قبر … آخرت کی سب سے پہلی منزل
413روزِ قیامت ۔۔۔۔۔۔نشانیاں اورہولناکیاں
438روزِ قیامت کی ہولناکیاں (۱)
461روز قیامت کی ہولناکیاں (۲)
486جنت کی نعمتیں اور اس کا راستہ
511جہنم اور اس کا عذاب
535خوشگوار زندگی کے راہنما اصول
Flag Counter