Maktaba Wahhabi

زاد الخطیب (جلد2)

مؤلف: ڈاکٹر حافظ محمد اسحاق زاہد

ناشر: مرکز الفلاح الخیری لاہور

سال شائع: 2014

464
جھٹلاتے تھے یہاں تک کہ ہمیں موت آگئی ۔ ‘‘ اور خود ان کے اعضاء ان کے خلاف گواہی دیں گے جیسا کہ اللہ رب العزت کا فرمان ہے : ﴿اَلْیَوْمَ نَخْتِمُ عَلٰی أَفْوَاہِہِمْ وَتُکَلِّمُنَا أَیْدِیْہِمْ وَتَشْہَدُ أَرْجُلُہُمْ بِمَا کَانُوْا یَکْسِبُوْنَ ﴾ [1] ’’ آج کے دن ہم ان کے منہ پر مہریں لگا دیں گے اور ان کے ہاتھ ہم سے باتیں کریں گے ۔ اور ان کے پاؤں ان کاموں کی گواہیاں دیں گے جو وہ کرتے تھے ۔ ‘‘ اور فرمایا :﴿وَیَوْمَ یُحْشَرُ أَعْدَائُ اللّٰہِ إِلَی النَّارِ فَہُمْ یُوزَعُونَ. حَتّٰی إِذَا مَا جَاؤُوہَا شَہِدَ عَلَیْْہِمْ سَمْعُہُمْ وَأَبْصَارُہُمْ وَجُلُودُہُمْ بِمَا کَانُوا یَعْمَلُونَ . وَقَالُوا لِجُلُودِہِمْ لِمَ شَہِدتُّمْ عَلَیْْنَا قَالُوا أَنطَقَنَا اللّٰہُ الَّذِیْ أَنطَقَ کُلَّ شَیْْئٍ وَّہُوَ خَلَقَکُمْ أَوَّلَ مَرَّۃٍ وَّإِلَیْْہِ تُرْجَعُونَ﴾[2] ’’ اور جس دن اللہ کے دشمن دوزخ کی طرف لائے جائیں گے اور ان سب کو جمع کردیا جائے گا یہاں تک کہ جب بالکل جہنم کے پاس آ جائیں گے تو ان پر ان کے کان ، ان کی آنکھیں اور ان کی کھالیں ان کے اعمال کی گواہی دیں گی ۔ یہ اپنی کھالوں سے کہیں گے کہ تم نے ہمارے خلاف گواہی کیوں دی ؟ وہ جواب دیں گی کہ ہمیں اس اللہ نے قوت گویائی عطا فرمائی جس نے ہر چیز کو بولنے کی طاقت بخشی ہے ۔ اسی نے تمھیں اول مرتبہ پیدا کیا اور اسی کی طرف تم سب لوٹائے جاؤ گے ۔ ‘‘ اسی طرح حضرت انس بن مالک رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ ہم رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس بیٹھے ہوئے تھے ، اس دوران آپ صلی اللہ علیہ وسلم ہنسنے لگے۔ پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : کیا تم جانتے ہو کہ میں کیوں ہنس رہا ہوں ؟ ہم نے کہا : اللہ اور اس کے رسول( صلی اللہ علیہ وسلم ) زیادہ جانتے ہیں۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : میں اس بات سے ہنس رہا ہوں کہ قیامت کے دن ایک بندہ اپنے رب سے کہے گا : اے میرے رب ! کیا تو نے مجھے ظلم سے نہیں بچایا ؟ اللہ تعالیٰ کہے گا : کیوں نہیں ۔ وہ کہے گا : تو میں اپنے متعلق اپنے گواہ کی گواہی ہی قبول کروں گا ( کسی اور کی نہیں کروں گا۔) چنانچہ اللہ تعالیٰ اس کے منہ پر مہر لگا دے گا اور اس کے اعضاء سے کہے گا : بولو ۔ تو وہ بول کر اس کے اعمال کی گواہی دیں گے ۔ پھر اللہ تعالیٰ اسے بولنے کی اجازت دے گا ۔ لہٰذا وہ اپنے اعضاء سے کہے گا : دور ہو جاؤ ، دفع ہو جاؤ ، میں دنیا میں تمھیں بچا بچا کر رکھتا تھا اورآج تم بھی میرے خلاف گواہی دے رہے ہو ؟ ‘‘[3]
x
صفحہعنوان
5توحیدِباری تعالیٰ
32شرک ۔۔۔ سب سے بڑا گناہ
78سچ کے فوائد اور جھوٹ کے نقصانات
96نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی پیشین گوئیاں اور ہمارے اعمال
117اِسلام میں خواتین کا مقام اور پردہ
140نکاح کے مقاصد اور کامیاب ازدواجی زندگی
159خاوند بیوی کے حقوق
176والدین سے حسن سلوک
199تربیت ِ اولاد
218صلہ رحمی ۔۔۔ فضائل وفوائد
235ذکر اللہ ۔۔۔ فضائل وفوائد
261شکر ۔۔۔ فضائل وفوائد
281صبر کے فوائدو ثمرات
304نماز نفل کے فضائل ومسائل (۱)
326نماز نفل کے فضائل ومسائل(۲)
347یوم ِجمعہ ۔۔۔۔۔۔ اہمیت ، فضائل اور احکام و آداب
369موت ایک اٹل حقیقت
392قبر … آخرت کی سب سے پہلی منزل
413روزِ قیامت ۔۔۔۔۔۔نشانیاں اورہولناکیاں
438روزِ قیامت کی ہولناکیاں (۱)
461روز قیامت کی ہولناکیاں (۲)
486جنت کی نعمتیں اور اس کا راستہ
511جہنم اور اس کا عذاب
535خوشگوار زندگی کے راہنما اصول
Flag Counter