Maktaba Wahhabi

زاد الخطیب (جلد2)

مؤلف: ڈاکٹر حافظ محمد اسحاق زاہد

ناشر: مرکز الفلاح الخیری لاہور

سال شائع: 2014

418
2۔ تیس کے قریب دجال آئیں گے جن میں سے ہر ایک کا دعوی یہ ہو گا کہ وہ اللہ کا رسول ہے ۔ 3۔ علم اٹھالیا جائے گا ( علم صرف نام کا رہ جائے گااور اس پر عمل نہیں کیا جائے گا۔) 4۔ زلزلے زیادہ آئیں گے ۔ 5۔ وقت متقارب ہو جائے گا ( تقارب سے مراد یہ ہے کہ لوگوں میں بگاڑ جلدی پھیلنے لگے گا ۔ مثلا جس بگاڑ اور خرابی کے پھیلنے میں پہلے ایک سال لگتا تھا قیامت کے قریب وہ خرابی ایک ماہ میں پھیل جائے گی ۔ اور جس کے پھیلنے پر ایک ماہ لگتا تھا قیامت کے قریب چند گھڑیوں میں پھیل جائے گی جیساکہ آج کل میڈیا اتنی ترقی کر چکا ہے کہ گھر گھر میں دنیا بھر کے ٹی وی چینلز تک رسائی ممکن ہو چکی ہے اور ان کے ذریعے پل پل کی خبر پوری دنیا میں پھیل جاتی ہے۔اِس کا دوسرا مفہوم یہ بھی ہو سکتا ہے کہ وقت تنگ ہو جائے گا اور اس کی برکت ختم ہو جائے گی۔) 6۔ فتنوں کا ظہور ہو گا ۔ 7۔ قتل عام ہو جائے گا ۔ (یہ علامت عصرِ حاضر میں موجود ہے ۔ چنانچہ بنی آدم ‘ خاص طور پر مسلمانوں کا خون اس قدر ارزاں ہے کہ پانی کی طرح بہہ رہا ہے۔ افغانستان ، فلسطین ، کشمیر اور عراق وغیرہ اس کی زندہ مثالیں ہیں ، واللہ المستعان) 8۔ مال بہت زیادہ ہو جائے گا حتی کہ صاحبِ مال صدقہ دینے کی خاطر مستحق کی تلاش میں سرگرداں ہو گا ۔ پھر جب کسی کو صدقہ پیش کرے گا تو وہ کہے گا : مجھے اس کی ضرورت نہیں ۔ 9۔ لوگ عمارتیں بنانے میں ایک دوسرے پر فخر کریں گے ۔ 10۔ ایک آدمی دوسرے آدمی کی قبر سے گذرے گا تو کہے گا : کاش ! میں اس کی جگہ پر ہوتا ۔ 11۔ سورج مغرب سے طلوع ہو گا ۔ اور جب ایسا ہو گا اور تمام لوگ اسے دیکھ لیں گے تو وہ سب ایمان لے آئیں گے لیکن یہ وہ وقت ہو گا جس کے بارے میں اللہ تعالیٰ کا فرمان ہے : ﴿لاَ یَنْفَعُ نَفْسًا إِیْمَانُہَا لَمْ تَکُنْ آمَنَتْ مِنْ قَبْلُ أَوْ کَسَبَتْ فِیْ إِیْمَانِہَا خَیْرًا﴾ [1] ’’ اس وقت کسی ایسے شخص کا ایمان اس کے کام نہ آئے گا جو پہلے سے ایمان نہیں رکھتا تھا یا اس نے اپنے ایمان میں کوئی نیک عمل نہ کیا تھا ۔‘‘ پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : ’’ قیامت ضرور بالضرور قائم ہو گی ( اور اس کی شدت اور ہولناکی کی وجہ سے) اس وقت دو آدمی ایک کپڑا کھول چکے ہوں گے لیکن وہ اس کی خرید وفروخت نہیں کر پائیں گے اور نہ ہی
x
صفحہعنوان
5توحیدِباری تعالیٰ
32شرک ۔۔۔ سب سے بڑا گناہ
78سچ کے فوائد اور جھوٹ کے نقصانات
96نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی پیشین گوئیاں اور ہمارے اعمال
117اِسلام میں خواتین کا مقام اور پردہ
140نکاح کے مقاصد اور کامیاب ازدواجی زندگی
159خاوند بیوی کے حقوق
176والدین سے حسن سلوک
199تربیت ِ اولاد
218صلہ رحمی ۔۔۔ فضائل وفوائد
235ذکر اللہ ۔۔۔ فضائل وفوائد
261شکر ۔۔۔ فضائل وفوائد
281صبر کے فوائدو ثمرات
304نماز نفل کے فضائل ومسائل (۱)
326نماز نفل کے فضائل ومسائل(۲)
347یوم ِجمعہ ۔۔۔۔۔۔ اہمیت ، فضائل اور احکام و آداب
369موت ایک اٹل حقیقت
392قبر … آخرت کی سب سے پہلی منزل
413روزِ قیامت ۔۔۔۔۔۔نشانیاں اورہولناکیاں
438روزِ قیامت کی ہولناکیاں (۱)
461روز قیامت کی ہولناکیاں (۲)
486جنت کی نعمتیں اور اس کا راستہ
511جہنم اور اس کا عذاب
535خوشگوار زندگی کے راہنما اصول
Flag Counter